آرام بانو بیگم
| ||||
---|---|---|---|---|
مغلیہ سلطنت کی شہزادی | ||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | 22 دسمبر 1584ء فتح پور سیکری، آگرہ، بھارت |
|||
تاریخ وفات | 17 جون 1624ء (39 سال) | |||
وجہ وفات | پیچش | |||
مدفن | سکندرا | |||
طرز وفات | طبعی موت | |||
شہریت | مغلیہ سلطنت | |||
مذہب | اسلام | |||
شریک حیات | عبدالرحيم خان خاناں | |||
والد | جلال الدین اکبر | |||
والدہ | بی بی دولت شاد | |||
بہن/بھائی | ||||
خاندان | تیموری خاندان | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | ارستقراطی | |||
درستی - ترمیم |
آرام بانو بیگم (پیدائش: 22 دسمبر 1584ء — وفات: 17 جون 1624ء) ایک مغل شہزادی اور بادشاہ اکبر اور اس کی بیوی بی بی دولت شاد کی سب سے چھوٹی بیٹی تھی۔ بی بی دولت شاد اکبر کی دوسری بیٹی، شاکر النساء بیگم کی بھی ماں تھی۔[1] آرام بادشاہ جہانگیر کی چھوٹی سوتیلی بہن تھی۔
زندگی
آرام بانو بیگم کا جنم دسمبر 1584ء کو فتح پور سیکری، آگرہ میں اکبر او اس کی بارہویں بیوی، بی بی دولت شاد کے ہاں ہوا۔[2] اس کا نام "آرام بانو" اس کے باپ اکبر نے رکھا تھا۔[3] آرام بانو بیگم ایک گرم امتزاج والی، بدتر اور ڈھیٹ لڑکی تھی۔[4] اکبر اپنی بیٹی کے ساتھ بے حد شفقت سے پیش آتا تھا، اکبر اس کی "بے ادبی کو خوش خُلقی" کہتا تھا۔[5]
وفات
آرام بانو بیگم کی موت پیچش سے 17 جون 1624ء کو 39 سال کی عمر میں ہوئی۔ اس کو آگرہ کے سکندرا میں اپنے باپ کے مقبرے میں دفنایا گیا، جیسے کہ اس کی بڑی بہن شاکر النساء بیگم کو دفنایا گیا تھا۔[6]
مشہور ثقافت میں
- آرام بانو بیگم، Bertrice Small کے ناول وائلڈ جیسمین (2011ء) کی ایک کردار ہے۔[7]
حوالہ جات
- ↑ Shireen Moosvi (2008)۔ People, taxation, and trade in Mughal India۔ Oxford: Oxford University Press۔ ص 114۔ ISBN:978-0-19-569315-7
- ↑ S. M. Burke (1989). Akbar: The Greatest Mogul (انگریزی میں). Munshiram Manoharlal Publishers. p. 144.
- ↑ Ruby Lal (2005)۔ Domesticity and power in the early Mughal world۔ Cambridge: Cambridge University Press۔ ص 187۔ ISBN:978-0-521-85022-3
- ↑ Abraham Eraly (2007)۔ Emperors Of The Peacock Throne: The Saga of the Great Moghuls۔ Penguin UK۔ ISBN:935118093X۔
Akbar was particularly fond of his last daughter, Aram Banu Begum, a hot-tempered and saucy girl.
- ↑ Nazir Ahmad Chaudhry (2002)۔ Anarkali : archives and tomb of Sahib Jamal : a study in perspective۔ Lahore: Sang-e-Meel Publications۔ ص 58۔ ISBN:9789693513844
- ↑ Shāh Jahān̲ Begam (Nawab of Bhopal). The Táj-ul Ikbál Tárikh Bhopal, Or, The History of Bhopal (انگریزی میں). Thacker, Spink. p. 89.
- ↑ Bertrice Small (2011)۔ Wild Jasmine (Unabridged. ایڈیشن)۔ [S.l.]: Random House۔ ISBN:978-0-307-79485-7