آگورا

آگورا یا آگورہ (Agora) مشہور اندھے یونانی شاعر ہومر کی نظموں میں پایا جانے والا ایک لفظ۔ جو لوگوں کے ملنے کی جگہ، اسمبلی، چوپال اور منڈی کے معنی دیتا ہے۔ آگورہ کا لفظ دربار، تھیٹر، جمناسٹک اور سرکس کے میدانوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ ایتھنز میں عورتیں آگورہ کے مقام پر شاذ ہی نظر آتی تھیں۔ قیدی اور ملزم بھی آگورہ میں نہیں لائے جاتے تھے۔یہاں عام اور معزز شہری آجا سکتے تھے۔ تجارتی آگورہ اور ثقافتی آگورہ میں فرق ہوتا تھا۔ ان کا انتظام کرنے کے لیے بہت سے افسر اور اہل کار کام کرتے تھے۔ مرنے کے بعد آگورہ میں دفن ہونا بڑا اعزاز سمجھا جاتا تھا۔[1]

حوالہ جات

  1. ماہنامہ معلومات،سید قاسم محمود، سید مظفر حسین- ص 716، ج 22-شیش محل کتاب گھر، چوک سنت نگر، لاہور