ادراک
علم طب اور نفسیات سمیت سائنس کی تمام شاخوں میں ادراک (cognition) سے مراد عقل mind کا وہ عالجہ یا operation ہوتا ہے جس کے ذریعہ کوئی جاندار یا یوں کہ لیں کہ دماغ کسی خیال (thought) یا کسی حس (sensation) کا احساس کرتا ہے اور پھر اس ادراک سے آگاہی (perception) پیدا ہوتی ہے یعنی اس احساس کی بصیرت اور گہرا تاثر دماغ میں نمودار ہوتا ہے جو گذشتہ یاداشتوں کے ساتھ ملکر تشکیل پاتا ہے۔
اوپر بیان کردہ تعریف جانداروں اور بطور خاص انسان کے لیے ہے۔ مگر چونکہ ادراک کا عمل قدرتی بھی ہو سکتا ہے اور اصطناعی بھی، شعوری بھی ہو سکتا ہے اور لاشعوری بھی، لہذا سائنس کی دیگر شاخوں (مثلا علم کمپیوٹر وغیرہ) میں ادراک کی تعریف یوں کی جا سکتی ہے کہ ادراک دراصل معلومات کی ایک ایسی عملیت (processing) کو کہا جاتا ہے جس میں ان معلومات کو وصول کرنے، انکا تجزیہ کرنے اور ان کو سمجھنے کے عمل کا طریقۂ کار انسان جیسا یا یوں کہـ لیں کہ انسانی دماغ جیسا ہو۔
مزید دیکھیے
ویکی ذخائر پر ادراک سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |