انور جلال شمزا

انور جلال شمزا
معلومات شخصیت
پیدائش 14 جولائی 1928(1928-07-14)ء
شملہ، برطانوی ہندوستان
وفات 18 جنوری 1985(1985-10-18) (عمر  56 سال)
لندن، پاکستان
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
مادر علمی میو اسکول آف آرٹس لاہور
سلیڈ اسکول آف فائن آرٹ لندن
پیشہ مصور [1]،  گرافک فنکار [1]،  مصنف [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت مصوری، ناول، ڈراما
کارہائے نمایاں
  • City Walls
  • Love Letter One
  • Square Composition 3
  • Magic Spiral
  • Black Composition
  • The Shadow One
  • زمین آسمان (کتاب)
  • زرد پتہ (کتاب)
صنف تجریدی مصوری، خطاطی

انور جلال شمزا (انگریزی: Anwar Jalal Shemza) (پیدائش: 14 جولائی، 1928ء - وفات: 18 جنوری، 1985ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور، خطاط اور مصنف تھے۔ وہ تجریدی مصوری میں اختصاص رکھتے تھے۔

حالات زندگی

انور جلال شمزا 14 جولائی، 1928ء کوشملہ، برطانوی ہندوستان میں کشمیری-پنجابی خاندان میں پیدا ہوئے[2][3][4]۔[5] 1947ء میں انھوں نے میو اسکول آف آرٹس لاہور سے مصوری میں ڈپلوما حاصل کیا اور 1953ء میں انھوں نے لاہور میں اپنے فن پاروں کی پہلی نمائش کی[4]۔ وہ لارنس کالج پبلک اسکول فار بوائز گھوڑا گلی مری اور کیتھڈرل ہائی اسکول لاہور میں شعبہ آرٹ کے سربراہ بھی مقرر ہوئے[3]۔1956ء میں وہ اسکالرشپ پر مصوری کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لندن چلے گئے جہاں 1959ء میں انھوں نے سلیڈ اسکول آف فائن آرٹ لندن سے ایڈوانس پرنٹ پیکنگ کورس پاس کیا۔ اسی برس لندن میں اپنے فن پاروں کی پہلی نمائش کی۔[4]

انور جلال شمزا تجریدی مصوری میں دسترس رکھتے تھے۔ یہ اسلوب ان کی خطاطی میں بھی نمایاں تھا۔ انور جلال ادب سے بھی شغف رکھتے تھے۔ وہ سات ناولوں اور متعدد ڈراموں کے مصنف تھے۔[4]

تصانیف

وفات

انور جلال شمزا 18 جنوری، 1985ء کو لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے اور لندن ہی میں سپردِ خاک ہوئے۔[2][3][4][6]

حوالہ جات

  1. abART person ID: https://cs.isabart.org/person/122636 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
  2. ^ ا ب انور جلال شمزا، سلوت علی، روزنامہ ڈان، کراچی، 25 جنوری 2016ء
  3. ^ ا ب پ "سوانح حیات، انور جلال شمزا آفیشل ویب"۔ 2016-12-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-08
  4. ^ ا ب پ ت ٹ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 572
  5. چغتائی سے اب تک۔ مصوروں کی کہکشاں، خان ظفر افغانی، ماہنامہ اطراف کراچی، شمارہ 39ستمبر 2017ء، ص 85
  6. چغتائی سے اب تک۔ مصوروں کی کہکشاں، خان ظفر افغانی، ماہنامہ اطراف کراچی، شمارہ 39ستمبر 2017ء، ص 86