اوینجرز : ایج آف الٹران

اوینجرز : ایج آف الٹران
اوینجرز : ایج آف الٹران کا پوسٹر
ہدایت کارجوز ویہڈن
پروڈیوسرکیون فائگی
تحریرجوز ویہڈن
ماخوذ از
دی اوینجرز
از
ستارے
  • رابرٹ ڈاؤنی جونیئر
  • کرس ہیمس ورتھ
  • مارک روفالو
  • کرس ایونز
  • اسکارلیٹ جوہانسن
  • جیرمی رینر
  • ڈان چیڈل
  • آرون ٹائلر جانسن
  • ایلزنیتھ آلسین
  • بال بیٹنی
  • کوبی اسملڈرز
  • انتھونی میکی
  • ہیلے ایٹویل
  • ادریس ایلبا
  • ستیلان سکاشگورد
  • جیمز اسپیڈر
  • سموئیل ایل جیکسن
موسیقی
  • برین ٹائلر
  • ڈینی ایلف مین
سنیماگرافیبین ڈیوس
ایڈیٹر
  • جیفری فورڈ
  • لیزا لاسیک
پروڈکشن
کمپنی
مارول اسٹوڈیوز
تقسیم کاروالٹ ڈزنی اسٹوڈیوز
موشن پکچرز
تاریخ نمائش
  • 13 اپریل 2015ء (2015ء-04-13) (ڈولبی تھیٹر)
  • 1 مئی 2015ء (2015ء-05-01) (United States)
دورانیہ
141 منٹ[1]
ملکامریکا
زبانانگریزی زبان
بجٹ
  • $444–495.2 ملین (gross)[2][3]
  • $365.5 ملین (net)[2]
باکس آفس$1.405 بلین[4]

اوینجرز : ایج آف الٹران 2015 کی ایک امریکی ہالی ووڈ سپر ہیرو فلم ہے جو اسی نام کے مارول کامکس کی سپر ہیرو ٹیم اوینجرز پر مبنی ہے، جسے مارول اسٹوڈیوز نے تخلیق کیا اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز نے تقسیم کیا۔ یہ 2012 کی مارول سنیماٹک یونیورس (ایم سی یو) کی گیارہویں فلم دی اوینجرز کا سیکوئل ہے۔ فلم کے مصنف اور ہدایت کار جوز ویہڈن ہیں اور اس فلم کی کاسٹ میں پچھلی ایم سی یو فلموں سے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر(آئرن مین) ، کرسہیمس ورتھ (تھور) ، مارک روفالو(ہلک) ، کرسایونز (کیپٹن امریکا) ، اسکارلیٹ جوہانسن (بلیک وڈو) ، جیریمی رینر (ہاک آئی) ، ڈان چیڈل (وار مشین) ، آرون ٹائلر جانسن (کوئک سلور) ، الزبتھ آلسن (اسکارلیٹ وچ) ، پال بیٹنی (جاروس) ، کوبی سملڈرز (ماریہ ہل) ، انتھونی میکی (فیلکن) ، ہیلے ایٹویل (پیجی کارٹر) ، ادریس ایلبا (ہیمڈال) ، اسٹیلن سکارسگرڈ (ایرک سیلوگ) ، جیمز اسپیڈر (الٹران) اور سیموئل ایل جیکسن (نک فیوری) شامل ہیں۔ فلم میں اوینجرز الٹراون سے لڑتے نظر آتے ہیں ، الٹران ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کمپیوٹر پروگرام ہے جو انسانوں کا خاتمہ چاہتاہے۔

دی اوینجرز فلم کی کامیابی کے بعد مئی 2012 میں اس کے سیکوئل کا اعلان کیا گیا تھا۔ گذشتہ فلم کے ہدایتکار ویہڈن نے اگست نے میں دوبارہ اس فلم کی تیاری شروع کی اور اس کی ریلیز کی تاریخ طے کی گئی۔ اپریل 2013 تک ، ویہڈن نے اسکرپٹ کا مسودہ مکمل کر لیا تھا اور اداکاروں کی کاسٹنگ کا آغاز جون میں رابرٹ ڈاؤنی جونئیر کو سائن کرنے کے ساتھ ہوا تھا۔ دوسرے یونٹ کی شوٹنگ کا آغاز فروری 2014 میں جنوبی افریقہ میں مارچ اور اگست 2014 کے درمیان ہوا ۔ اس فلم کی شوٹنگ بنیادی طور پر انگلینڈ کے سرے شیپرٹن اسٹوڈیو میں کی گئی ، اس کے بعد اٹلی ، جنوبی کوریا ، بنگلہ دیش ، نیو یارک شہر اور اور انگلینڈ کے آس پاس مختلف مقامات میں بھی شوٹنگ ہوئی۔ پوسٹ پروڈکشن کے دوران ، فلم کو تھری ڈی میں تبدیل کیا گیا اور 3،000 سے زیادہ ویژول ایفیکٹ شاٹس شامل کیے گئے۔ اس فلم کی تیاری کے بجٹ کا تخمینہ 365۔ ملین ڈالر تھا ، یہ اب تک کی دوسری سب سے مہنگی فلم ہے ۔

اوینجرز : ایج آف الٹران کا پریمیئر 13 اپریل 2015 کو لاس اینجلس میں ہوا اور 1 مئی 2015 کو ریاستہائے متحدہ امریکا میں تھری ڈی اور آئی میکس تھری ڈی میں ریلیز ہوا۔ فلم کو عام طور پر ناقدین کے مثبت جائزے ملے اور فلم نے دنیا بھر میں 1.4 بلین سے زیادہ کمائی کی اور یہ 2015ء کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کے ساتھ ساتھ آج بھی یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اولین دس فلموں میں شامل ہے۔ بن گئی۔ اس فلم کے مزید دو سیکوئل ، اوینجرز : انفنیٹی وار اور اوینجرز: اینڈگیم بالترتیب اپریل 2018 اور اپریل 2019 میں ریلیز کیے گئے ۔

فلم کی کہانی

(گذشتہ فلم دی اوینجرز کے اختتام پر لوکی کی گرفتاری کے بعد اس کی جادوئی چھڑی حکومتی کارندوں کے حوالے کردی جاتی ہے، لیکن ہائیڈرا کے جاسوس اسے چُرا لیتے ہیں،جیسا کہ فلم کیپٹن امریکہ : دی ونٹر سولجر کے اختتام پر دکھایا گیا ہے۔ ) فلم کی ابتدا میں مشرقی یورپی ملک سکوویہ ، میں اوینجرز - ٹونی اسٹارک(آئرن مین) ، اسٹیو راجرز (کیپٹن امریکا) ، تھور ، بروس بینر (ہلک) ، نتاشا رومانوف (بلیک وڈو) اور کلینٹ بارٹن (ہاک آئی) مل کر دشمن کے اڈے ہائیڈرا پر حملہ کرتے ہیں۔ جہاں وولف گانگ وان اسٹروکر ، لوکی کی چھڑی پر تجربات کررہا ہوتا ہے۔ تاکہ اس کے ذریعہ وہ انسانوں پر تجھبہ کرسکے ، جیسا کہ پہلے لوکی کررہا تھا۔ یہاں اوینجرز کا مقابلہ اسٹروکر کے تیار کردہ دو مافوق الفطرت سپر پاور رکھنے والے جڑواں بہن بھائیوں سے ہوتا ہے ، جن میں ایک پیٹرو (کوئیک سلور) ، جس کے پاس انتہائی مافوق الفطرت تیز رفتار ہے اور وانڈا میکسموف (اسکارلیٹ وچ) ، جس کے پاس ٹیلی پیتھک اور ٹیلی کائینیٹک صلاحیتیں ہیں۔ ٹونی کو لو کی کی چھڑی مل جاتی ہے اور تبھی سکارلیٹ وچ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے اسے تباہی کا منظر دکھاتی ہے جس میں سبھی اوینجرز بری طرح گھائل و مرنے کی حالت میں پڑے ہیں۔ اور وہ کہتے ہیں که یہ سب ٹونی کی وجہ سے ہوا کیونکہ اس نے دنیا کو بچانے کی پوری کوشش نہیں کی۔

تباہی کا منظر دیکھنے کے بعد ٹونی اسٹارک بروس بینر کے ساتھ ملکر اس جادوئی چھڑی کے اندر موجود جوہری پتھر کی مدد سے مصنوعی ذہانت کا ایک پروگرام الٹراون (عالمی دفاعی پروگرام) بنانے کی کوشش کرتے ہیں ، پر بہت کوششیں کرنے کے بعد بھی کچھ کامیابی نہیں ہوتی ۔ اس سب کام سے تھک جانے کے بعد ٹونی اور بروس بینر اوینجرز کی پارٹی کے لیے نکل پڑتے ہیں اور جاروس (اسٹارک کے آرٹیفیشل انٹیلیجنٹ کمپیٹر پروگرام) کو الٹران پروگرام کی مشکلات کو دور کرنے میں لگا دیتے ہیں۔ جاروس کے کنیٹ ہونے کے بعد الٹران کی رسائئی اسٹارک کی فائلز اور انٹرنیٹ تک ہوجاتی ہے اور اس میں انسانوں کی جنگوں کی تاریخ اور تباہی کے مناظر دیکھ کر الٹران غیر متوقع طور پر جذباتی ہوجاتا ہے اور الٹران یہ سمجھتے ہوئے کہ انسان جنگجو اور ظالم ہیں اور اس کائنات کو بچانے کے لیے انسانیت کا خاتمہ کرنا ہوگا ، الٹران اور جاروس کے بیچ بحث ہوتی ہے اور اس دوران الٹران غصے میں آ کر جاروس کو ختم کرڈالتا ہے۔ اوراسٹارک کے سارے سسٹم اور روبوٹس کو اپنے قبضے میں لے لیتا ہے۔ الٹران خود کو ایک روبوٹ کے جسم سے کنیکٹ کرکے اوینجرز کی پارٹی میں گھس جاتا ہے اور ان پر حملہ کردیتا ہے۔ پارٹی میں اوینجرز اور الٹران کے بیچ لڑائی ہوتی ہے۔ وہ الٹران کے روبوٹک جسم کو توڑ دیتے ہیں لیکن الٹران فرار ہوجاتا ہے اورسکوویہ میں اسٹروکر کے مرکز ہائیڈرا جاکر اپنے لیے مزید روبوٹس غلام اور اپنا نیاجسم بنانے کی تیاری کرنے لگتا ہے۔

الٹرران ، پیٹرو (کوئیک سلور) اور وانڈا میکسموف (اسکارلیٹ وچ) کی مدد سے جوہانسبرگ افریقہ میں اسلحہ ڈیلر ر اولیسز کلائے سے ایک خاص دھات واکانڈا وائبرینئم حاصل کرلیتاہے . اوینجرز الٹرن کو روکنے کے لیے حملہ کرتے ہیں۔ لیکن وانڈا (اسکارلیٹ وچ) اپنی صلاحیتوں سے پھر انھیں خیالوں کے بھنور میں الجھادیتی ہے۔ جس کی وجہ سے بینر مشتعل ہوکر ہلک میں بدل جاتا ہے اور اس وقت تک ہنگامہ برپا رہتا ہے جب تک اسٹارک ہلک کو روک نہیں لیتا۔

اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر دنیا بھر میں پھیلے رد عمل اور وانڈا کے الجھائے ہذیان کے خوف سے بچنے کے لیے ، ٹیم کو ایک محفوظ گھر میں روپوش ہونے پر بھیج دیا جاتا ہے۔ تھور ڈاکٹر ایرک سیلوگ (ستیلان سکاشگورد) کے ساتھ مشورہ کرنے کے لیے روانہ ہوتا ہے ، اس منظر کے لیے جو اس نے ہذیان میں دیکھا تھا۔ نک فیوری اوینجرز کے پاس پہنچ کر الٹران کو روکنے کے لیے ایک منصوبہ تشکیل کے لیے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، سیئول میں ، الٹرن اوینجرز ٹیم کی دوست ڈاکٹر ہیلن چو کو غلام بنانے کے لیے لوکی کی چھڑتی کا استعمال کرتا ہے اور اس کی مدد سے وہ اپنی مصنوعی ٹشو ٹکنالوجی ، وائبرینیم ، اورچھڑی کا جوہر سے نکلے مائنڈ اسٹون کے استعمال سے ایک نیا جسم تیار کرنے لگتا ہے۔ جیسے ہی الٹراون خود کو اس جسم میں اپ لوڈ کرتا ہے ، وانڈا اس کا دماغ پڑھنے کے قابل ہوجاتی ہے۔ جس میں وہ پوری نوع انسانی کو ناپید کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوتا ہے، وانڈا میکسمموف اور پیٹرو الٹرن کے خلاف ہوجاتے ہیں۔ راجرز ، رومانوف اور بارٹن الٹرن کو تلاش کرلیتے ہیں اور الٹران کے اس مصنوعی ذہانت والے روبوٹک جسم میں اپلوڈ ہونے سے پہلے وہ اس روبوٹ کو چرا لیتے ہیں مگر اس دوران رومانوف الٹرن کے ی گرفت میں آجاتی ہے۔

اسٹارک اور بینر اس مصنوری روبوٹ میں جارویس کا مصنوعی زہانت کا پروگرام اپلوڈ کردیتے ہیں جو انٹرنیٹ کے اندر محفوظ ہوتا ہے۔ لیکن اس بات پراوینجرز کے درمیان جھگڑا ہوجاتا ہے کہ کہیں اسٹارک الٹران والی غلطی دوبارہ تو نہیں کررہا ۔ اس جھگڑے کے دوران تھور آکر اپنے ہتھوڑے کی بجلئ سے مصنوعی روبوٹ میں جان ڈال دیتا ہے۔ تھور بتاتا ہے کہ اس نے جو خواب دیکھا تھا اس کے مطابق اس روبوٹ (وژن) کے سر میں لگا اسٹون مائنٖڈ اسٹون ہے ، جو ان چھ انفینٹی اسٹونز میں سے ایک ہے ، جو کائنات میں سب سے طاقتور چیز ہیں، یہ روبوٹ وژن اور وانڈا میکسمفس اوینجرز کے ساتھ مل کر سکوویہ جاتے ہیں ، جہاں الٹران وائببرینئم سے ایک مشین بناتا ہے اور اس سے دار الحکومت شہر کے ایک بڑے حصے کو آسمان کی طرف اٹھالیتا ہے ۔ اور اس کا ارادہ یہ ہوتا ہے کہ شہر کے اس حصے کو بلندے سے زمین پر گرایا جائے گا تو زمین پر شہاب ثاقب گرنے جیسی تباہی آئے گی اور تمام انسان ناپید ہوجائیں گے۔ بینر رومانوف کو بچاتا ہے۔ جو جنگ کے لیے ہلک کو تیار کرتی ہے۔ اوینجرز الٹرن کی فوج سے لڑ تے ہیں جبکہ فوری طور پر شہریوں کو نکالنے کے لیے ماریہ ہل ، جیمز روڈس اور شیلڈ ایجنٹوں کے ہیلی کیریئر پہنچ جاتے ہیں۔ اس دوران بارٹن کو بچات ے ہوئے پیٹرو کی موت ہوجاتی ہے اور انتقام لینے کے لیے وانڈا الٹراون کو مارنے کے لیے اس جگہ کو چھوڑدیتی ہے ، جہاں اسے مشین کی حفاظت کے لیے کھڑا کیا ہوتا ہے۔ جس سے ڈرون روبوٹ اس مشین تک پہنچ جاتے ہیں ، شہر گرنے لگتا ہے لیکن اسٹارک اور تھور مشین کو اوورلوڈ کرتے ہیں اور اس کو ٹکڑوں میں بکھیر دیتے ہیں۔ بعد میں، میں ہلک، یہ سوچ کر کہ اس کی وجہ سے رومانوف کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا وہ وہاں سے Quinjet جہاز میں روانہ ہوجاتاہے (اس سے آگے ہلک کی کہانی فلم تھور ریگنوروک میں بیان کی گئی ہے)، وژن اور الٹران کا سامنا ہوتا ہے اور وژن الٹران کے آخری باقی جسم کو بھی ختم کر دیتا ہے۔

بعد ازاں ، اونجرز نک فیوری، ماریہ ہل ، ہیلن چو اور سیلوگ کی زیر نگرانی ایک نیا ہیڈکوارٹر قائم کرتے ہیں۔ تھور ان قوتوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اسگارڈ واپس چلا جاتا ہے۔ اسٹارک اوینجر چھوڑنے کا فیصلہ کرتا ہے اور بارٹن اپنی بیوی بچوں کے ساتھ رہنے کے لیے ریٹائر ہوجاتا ہے۔ راجرز اور رومانوف نئے ایونجرز یعنی روڈس ، وژن ، سام ولسن اور وانڈا کو تربیت دینے کی تیاری کر نے لگتے ہیں۔

فلم کی آخری مناظرمیں ، تھانوس ، اپنے پیادوں کی ناکامی سے غیر مطمئن ہو کر ایک دستانہ تیار کرتا ہے اور خود انفینٹی اسٹونز کو حاصل کرنے کا عہد کرتا ہے۔

کردار

کردار سانچہ:Country data World اداکار بھارت کا پرچم ہندی ڈبنگ آرٹسٹ
آئرن مین/ ٹونی اسٹارک رابرٹ ڈاؤنی جونیئر راجیش کھٹر
تھور کرس ہیمس ورتھ دیواشیش گھوش
ہلک / بروس بینر مارک روفالو سمیہ راج ٹھکر
کیپٹن امریکہ / اسٹیو روجرس کرس ایونز جوئے سین گپتا
بلیک وڈو / نتاشا رومانوف اسکارلیٹ جوہانسن نیشما چیمبرکر
ہاک آئی / کلنٹ بارٹن جیرمی رینر دیپک سنہا
وار مشین / جیمس روڈس ڈان چیڈل راجیش جالی
]پیٹرو میکسیماف / کوئک سلور آرون ٹائلر جانسن امت ڈیونڈی
وانڈا میکسماف / اسکارلیٹ وچ ایلزابیتھ آلسن پوجا پنجابی
جاروس
وژن
پال بیٹنی اتل کپور
ماریہ ہل کوبی سملڈرز مونا گھوش شیٹی
ہیمڈال ادریس ایلبا پرمندر گھمن
الٹران جیمس سپڈیر شیلیندر پانڈییہ
نک فیوری سیموئل ایل جیکسن شکتی سنگھ
ایرک سیلوگ ستیلان سکاشگورد ،،،
پیجی کارٹر ہیلے ایٹویل ،،،
وولف گانگ وان اسٹروکر اسٹیلن سکارسگرڈ ،،،
سیم ولسن / فیلکن اینتھنی میکی ،،،
لو کی ٹام ہڈلسٹن ،،،
وولف گانگ وان اسٹروکر ہنری گڈ مین ،،،
تھانوس جوش برولن ،،،

حوالہ جات

  1. انتباہ حوالہ: BBFCRuntime کے نام کے حامل <ref> ٹیگ کی نمائش نہیں دیکھی جا سکتی کیونکہ اسے یا تو اس قطعہ سے باہر کسی اور جگہ رکھا گیا ہے یا سرے سے رکھا ہی نہیں گیا۔
  2. ^ ا ب انتباہ حوالہ: FilmLA کے نام کے حامل <ref> ٹیگ کی نمائش نہیں دیکھی جا سکتی کیونکہ اسے یا تو اس قطعہ سے باہر کسی اور جگہ رکھا گیا ہے یا سرے سے رکھا ہی نہیں گیا۔
  3. Christian Sylt (اپریل 27, 2018)۔ "Disney Reveals Financial Muscle Of 'Avengers: Infinity War'"۔ فوربس (جریدہ)۔ مئی 1, 2018 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ مئی 21, 2018 {حوالہ ویب}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  4. "Avengers: Age of Ultron (2015)"۔ باکس آفس موجو۔ 2017-03-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-11 {حوالہ ویب}: الوسيط غير المعروف |dead-url= تم تجاهله (معاونت)

بیرونی روابط