برمی ویکیپیڈیا

سانچہ:خانہ معلومات ویب گاہ برمی ویکیپیڈیا (انگریزی: Burmese Wikipedia) ویکیپیڈیا کا برمی نسخہ ہے۔ یہ تمام ویکیپیدیاؤں کی طرح ایک آزاد دائرۃ المعارف ہے جس میں کوئی بھی ترمیم کر سکتا اور نئے مضامین کا اضافہ کر سکتا ہے۔ اس نسخہ کا آغاز جولائی 2004ء میں ہوا اور فی الحال اس میں 107,000 مضامین ہیں۔ مارچ 2024 تک برمی ویکیپیڈیا میں 119,000 صارفین، 4 منتظمیں اور 2,948 فائلیں ہیں۔ [1] مضمون کی تعداد کے اعتبار سے برمی ویکیپیڈیا 85 ویں نمبر پر ہے۔

خط زمانی

  • 2004: برمی ویکیپیڈیا کا آغاز۔
  • 2005: کچھ برمی صارفین کا اجتماع اور آغاز سخن
  • 2008: متن میں حیرت انگیز اضافہ
  • 2010: بینکاک میں ویکیمیڈیا کے ساتھ برمی ویکیپیڈیا کا پہلا ورکشاپ، علاقائی اور بین الاقوامی یونیکوڈ ماہرین اور برمی صارفین کی شرکت۔
  • 2010: بار کیمپ یانگون میں برمی صارفین کا تعارف۔

تقریبات اور فروغ

برمی ویکیپیڈیا (تجدید)
مضامین 107473
فائلیں 2948
ترامیم 824164
صارفین 118578
فعال صارفین 139
منتظمین 4

میانمار کمپیوٹر پروفیشنل ایسوسی ایشن نے برمی ویکیپیڈیا کو مزید وسعت دینے کے لیے 2010ء میں ویکیپیڈیا میانمار کا آغاز کیا۔[2]

نئے رضاکاروں کو شامل کرنے کے لیے برمی ویکیپیڈیا نے اپنا پہلا ورکشاپ یانگون، میانمار میں ٹیلینور میانمار کی مدد سے جون 2014ء میں منعقد کیا۔[3] ڈاگون یونیورسٹی میں جولائی 2014ء میں برمی ویکیپیڈیا فورم کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ سمیت 2000 لوگوں نے شرکت کی۔[4]

رکاوٹیں

برمی انٹرنیٹ کی اکثریت غیر یونیکوڈ رسم الخط زاوگئی کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے برمی ویکیپیڈیا کو پڑھنے میں خاصی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حوالہ جات

  1. "Wikipedia Statistics - Tables - Burmese"۔ wikimedia.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولا‎ئی 2018 
  2. The Myanmar Times۔ "Myanmar Wikipedia project targets 15,000 pages"۔ mmtimes.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولا‎ئی 2018 
  3. "Telenor Group - Bringing Wikipedia to Myanmar"۔ Telenor Group۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولا‎ئی 2018 
  4. Win Htut۔ "Telenor hosts Wikipedia forum at Dagon University"۔ Eleven Myanmar۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولا‎ئی 2018