بروشسکی زبان

بروشسکی وہ زبان ہے جو نگر، ہنزہ اور یاسین کے بروشو قوم بولتی ہے۔ یہ زبان بہت قدیم زبان ہے اور اس کی ابتدا کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔ بروشسکی کی تین اقسام ہیں۔ اور یہ تین مختلف علاقوں یعنی یاسین، نگر اور ہنزہ میں بولی جاتی ہے۔ ان میں یاسین والی قسم کو خالص سمجھا جاتا ہے۔

بُروشَسکی بروشو قوم کی زبان ہے یہ نگر،ہنزہ اور یاسین میں بولی جاتی ہے۔ کھوار اکیڈمی نے اس زبان کے حروف تہجی، بلتی قاعدہ اور اس زبان کے لیے یونی کوڈز بنائے ہیں [حوالہ درکار]

شروع شروع میں بروشسکی زبان کا تعلق دراؤڑی اور مُنڈا زبان سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے جو بعد کے ادوار میں غلط ثابت ہوا ہے۔ بروشسکی ایک مہذب زبان ہے جو اپنی صوتی، لسانی اور نحوی اعتبار سے دُنیا کی واحد یا تنہا زبان ہے۔ بروشسکی بولنے والوں کی محدود تعداد سرینگر میں بھی پائی جاتی ہے۔ اس زبان میں بہت سے کتابچے اور بروشسکی لُغات کی تین جلدیں شائع ہو چکی ہیں۔