بونی

بونی
 

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ مستوج   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 36°16′22″N 72°15′35″E / 36.272777777778°N 72.259722222222°E / 36.272777777778; 72.259722222222   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 8 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 1880 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
Booni Upper Chitral
بونی اپر چترال


بونی(Booni) ضلع اپر چترال کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ یہاں سے شندور، مستوج اوربروغول سمیت چترال کے علاقے موڑکھو، تورکھو اور یارخون کو راستے جاتے ہیں۔ بونی کا قصبہ چترال شہر سے 75 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ بالائی چترال کا اہم تجارتی، تنظیمی اور تعلیمی مرکز ہے۔ بالائی چترال سے لوگ یہاں صحت، تعلیم اور کاروبار کے سلسے میں آتے ہیں۔ بونی میں سرکاری اور نجی ہسپتال، تعلیمی ادارے اور این جی اوز کے دفاتر موجود ہیں۔

یہاں کی سب سے بڑی چوٹی "بونی زوم" (Booni Zom) گلیشئیر کی ہے۔ اسی سے بونی کو پینے اور کاشتکاری کے لیے پانی فراہم ہوتا ہے۔ بونی کے نواح میں موجود پہاڑ کے اوپر وسیع و عریض میدان "قاقلشٹ" موجود ہے۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے یہ میدان سال میں صرف موسمِ بہار میں سبز ہوتا ہے۔ یہاں ہر سال تین روزہ میلہ "جشنِ قاقلشٹ" کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ سطحِ سمندر سے بونی کی اونچائی 1880 میٹر ہے۔ یہاں سردیوں میں برف باری ہوتی ہے تاہم گرمیوں میں موسم معتدل رہتا ہے۔

یہاں سیاحوں کے لیے ریسٹورنٹ اور گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں۔ گرمیوں میں یہاں موجود پولوگراؤنڈ میں پولو کھیلا جاتا ہے۔ بونی کے لیے پنڈی/اسلام آباد اور پشاور سے بس میں سفر کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد سے بونی 11 گھنٹے لگتے ہیں۔ بونی سے تورکھو، یارخون، بروغل جبکہ شندور سے ہوتے ہوئے غذر گلگت بلتستان جایا جا سکتا ہے۔

آب ہوا معلومات برائے بونی
مہینا جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
بلند ترین °س (°ف) 20.9
(69.6)
21.7
(71.1)
29.0
(84.2)
34.3
(93.7)
38.3
(100.9)
42.5
(108.5)
44.4
(111.9)
42.2
(108)
39.8
(103.6)
34.4
(93.9)
27.0
(80.6)
21.7
(71.1)
44.4
(111.9)
اوسط بلند °س (°ف) 8.8
(47.8)
9.9
(49.8)
15.1
(59.2)
22.5
(72.5)
28.2
(82.8)
34.4
(93.9)
35.9
(96.6)
34.4
(93.9)
31.1
(88)
25.1
(77.2)
18.7
(65.7)
10.6
(51.1)
24.0
(75.2)
یومیہ اوسط °س (°ف) 4.1
(39.4)
5.3
(41.5)
9.0
(48.2)
15.5
(59.9)
20.3
(68.5)
26.1
(79)
28.0
(82.4)
26.5
(79.7)
22.1
(71.8)
16.2
(61.2)
10.8
(51.4)
5.9
(42.6)
15.9
(60.6)
اوسط کم °س (°ف) −0.6
(30.9)
0.6
(33.1)
4.2
(39.6)
8.5
(47.3)
12.5
(54.5)
17.8
(64)
20.2
(68.4)
18.7
(65.7)
13.1
(55.6)
7.2
(45)
2.9
(37.2)
0.2
(32.4)
8.8
(47.8)
ریکارڈ کم °س (°ف) −11.0
(12.2)
−11.0
(12.2)
−3.7
(25.3)
0.0
(32)
4.4
(39.9)
8.9
(48)
11.1
(52)
10.6
(51.1)
5.6
(42.1)
1.1
(34)
−3.0
(26.6)
−12.2
(10)
−12.2
(10)
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) 38.4
(1.512)
63.8
(2.512)
97.3
(3.831)
71.7
(2.823)
43.9
(1.728)
5.1
(0.201)
4.9
(0.193)
8.0
(0.315)
7.3
(0.287)
15.6
(0.614)
20.4
(0.803)
38.5
(1.516)
414.9
(16.335)
ماہانہ اوسط دھوپ ساعات 134.0 133.7 150.4 188.6 247.0 286.3 285.4 258.6 231.0 214.0 182.5 130.7 2,442.2
ماخذ: NOAA (1981–1999) [1]

حوالہ جات

  1. "Chitral Climate Normals 1971–1990"۔ National Oceanic and Atmospheric Administration۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-16

مزید دیکھیے

کوراغ

یر خون

بروغول