تالابندی

تالابندی (انگریزی: Lockdown) ایک ہنگامی ضابطہ ہے جس کی رو سے عموماً لوگوں اور معلومات کو متعلقہ علاقے سے باہر جانے سے روک دیا جاتا ہے۔ اس ضابطہ کو عموماً مقتدرہ کا کوئی فرد ہی لگا سکتا ہے۔ تالابندیوں کا ایک مقصد کسی بڑے خطرے یا بیرونی حادثے سے لوگوں کو محفوظ رکھنا بھی ہوتا ہے۔ مکمل تالابندی کا مفہوم یہ ہے کہ اس علاقے کے باشندگان جہاں ہیں وہیں ٹھہر جائیں اور ادھر ادھر ہرگز نہ جائیں۔ تاہم اگر کچھ لوگ کسی پرخطر مقام پر ہوں تو انھیں قریب میں واقع کسی محفوظ مقام تک جانے کی اجازت ہوتی ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات