تربیت

تربیت (انگریزی: Training) ایک تدریسی عمل ہے جو خود پر یا کسی اور پر مرکوز ہو سکتا ہے۔ اس میں کسی بھی ہنر یا مخصوص معلومات کا حصول یا اخذ کرنا شامل ہو سکتا ہے جو کسی خاص مفید صلاحیتوں سے متعلق ہو۔ تربیت کے مخصوص مقاصد ہیں کہ کسی کی صلاحیت، کار کردگی، تخیقی نوعیت اور عملی کیفیت بہتر ہو۔ یہ ملازمت کے لیے تربیتی پروگراموں کا کلیدی حصہ ہے اور جدید تکنیکی ادارہ جات کے تدریسی مواد میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح اہم ہے۔

تربیت ہر شعبے سے تعلق رکھتی ہے اور اپنی جگہ اہم اور تسلیم شدہ ہے۔ مذہبی حلقوں میں مؤذنوں کو اذان کے لیے، ائمہ کو جماعت کے لیے اور بالخصوص تراویح کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ نیم تدریسی عملوں کو ابتدائی طبی امداد اور شدید بیماروں میں زندگی کی بازیابی کی تدریس دی جاتی ہے۔ اسکولی تعلیم میں سب سے بڑا چیلنج نونہالوں کو اسکولی ماحول سے ہم آہنگ کرنا اور ابتدائی حروف تہجی اور گنتی سکھانا پے۔ آلات موسیقی میں صحیح استعمال کا طریقہ اور آواز اور ساز میں تال میل قائم کرنے کی تربیت ہوتی ہے۔ شعراء کو ردیف اور قافیہ کے علاوہ کلام میں توازن اور زبان کی جاذبیت کی تربیت دی جاتی ہے۔ کمپیوٹر کے کثیر الاستعمال ہونے کی وجہ سے عام سافٹ ویئر پلیٹ فارم اور آفس سافٹ ویئر کی تربیت ہر کمپیوٹر کے عامل کو دی جاتی ہے۔ اسی طرح طب اور کئی اور شعبوں کے لوگوں کو دی جاتی ہے۔

حوالہ جات

[[]]