تقسیم٬ حساب کے چار بنیادی افعال میں سے ایک ہے۔ بقیہ تین افعال جمع، نفی اور ضرب ہیں۔ تقسیم ایک ایسا عمل ہے جو ضرب کا الٹ ہے; اگر a × b = c, تو a = c ÷ b, اس کے لیے b کو صفر کے برابر نہیں ہونا چاہیے۔ تقسیم کے عمل سے حاصل قسمت (quotient) معلوم کیا جاتا ہے۔