ثنائی رمزشدہ عشریہ

  • بی سی ڈی جس کا مکمل نام Binary-coded decimal اور اس کو اردو میں --- ثنائی رمزشدہ عشریہ --- کہتے ہیں کہ ثتائی کا لفظ binary، رمزشدہ coded اور عشریہ decimal کا مفہوم ادا کرتا ہے۔

بی سی ڈی یعنی بائنری کوڈڈ ڈیسیمل۔ اس میں صرف 4 بائنری ہندسوں پر مشتمل حروف استعمال ہوتے ہیں۔ یعنی 0000 سے لے کر 1111 تک۔ یعنی اس میں کل 16 ہندسوں کے مجموعے ظاہرکیے جا سکتے ہیں۔ یہ 16 ہندسے کسی بھی طرح سے موجودہ انگریزی حروف کومکمل طور پر کوڈ نہیں کر سکتے۔ کیونکہ بنیادی طور پر ہمیں 26 انگریزی کے بڑے حروف، 26 چھوٹے اور 10 ہندسے اور بنیادی حسابی علامات کو کور کرنے والا کوڈ چاہیے۔ یعنی ایسا کوڈ جو کم از کم 70 یا اس سے زیادہ الفاظ، ہندسوں اور علامات کو استعمال کر سکے۔ جس کے لیے بی سی ڈی ناکافی ثابت ہوا۔ اس کو 1950 اور 1960 کے دوران استعمال کیا جاتا رہا۔