جغرافیائی امتیاز
جغرافیائی امتیاز یا امتیازی بلندی (Topographic Prominence یا Relative Height) کسی پہاڑ یا پہاڑی کی چوٹی اور اس کے گرد پست ترین لکیر (جو اس سے اونچی کسی اور چوٹی کے گرد نہ ہو) کے درمیان عمودی بلندی کو کہتے ہیں۔ یہ کسی چوٹی کی آزادی کا پیمانہ ہے۔ "کول" اس لکیر پر ایک منفرد نقطہ ہوتا ہے اور مورث اس سے اونچا پہاڑ ہوتا ہے۔