جنسی منقولہ امراض وہ امراض (diseases) یا عداوی (infections) ہیں کہ جن کا جسم میں داخل ہونے، سرایت کرنے یا پھیلنے کا امکان جفت گیری (sexual contact) کے ذریعے زیادہ ہوتا ہے۔ جفت گیری کی فطری اور غیر فطری تمام اقسام اور اس عمل کے دوران میں خارج ہونے والی رطوبتیں (بشمول خون) ان امراض کا موجب بن سکتی ہیں۔
ان بیماریوں کے گروہ کو انگریزی میں Sexually Transmitted Diseases اور مختضرا STD کہتے ہیں
یہ امراض عورتوں اور مردوں دونوں کو لاحق ہوتے ہیں
تناسب سے قطع نظر، یہ کسی بھی معاشی اور معاشری طبقے کے افراد کو لاحق ہو سکتے ہیں
خود بیماری کی علامات نہ رکھنے والے افراد بھی یہ امراض اپنے شریک (sexual partner) کو منتقل کرسکتے ہیں کیونکہ علامات نہ ہونے کے باوجود ان کے جسم میں عدوی (infection) ہوتا ہے
یہ امراض ؛ قبل، دوران میں اور بعد از پیدائش ماں سے بچے کو منتقل ہو سکتے ہیں
پیچیدگیاں
یہ امراض عورتوں میں حوضی عدوی (pelvic infection) کا باعث بن سکتے ہیں اور اس کی وجہ سے تولیدی اعضاء میں تندُّب - د پر تشدید کے ساتھ پیش - (scarring) پیدا ہو کر حمل خارج از رحم (ectopic pregnancy) اور بے باری (infertility) کا باعث بن سکتی ہے۔
STD کے گرد نہ سرطان (cervical cancer) کی مختلف وجوہات میں سے ایک ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں
علامات و اشارات
علامات و اشارات کو انگریزی میں signs and symptoms کہا جاتا ہے۔ درج ذیل علامات واشارات، جنسی منقولہ امراض میں مل سکتے ہیں لیکن یہ لازمی نہیں کہ یہ تمام ایک ہر متاثرہ شخص میں ملیں، بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی علامت بھی ظاہر نہ ہو مثلا ایک خورد نامیہ (micro organism) کلامیڈیا سے متاثر ہونے والے 80 فیصد مردوں اور 50 فیصد عورتوں میں مرض ہونے کے باوجود کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔
عورتوں میں مھبل (vagina) کے اطراف خارش اور مھبل سے رطوبت کا اخراج
مردوں میں عضوءتناسل یا قضیب (penis) سے رطوبت کا اخراج
غیر فطری دھنی جنس (oral sex) اختیار کرنے والوں میں گلے اور مقعدی جنس (anal sex) اختیار کرنے والوں کے مقعد میں عدوی علامات
پیشاب کی رنگت غیر معمولی طور پر گہری اور فضلے کی رنگت ہلکی اور جلد و آنکھ میں پیلاہٹ
بخار کی کیفیت، غدودوں پر ورم، سوتے میں پسینہ، کمزوری اور جسم کے عضلات میں درد
جنسی حصوں پر یا ان کے گرد سرخی اور یا سرخی مائل دانے
فہرست جنسی امراض و ملوث خورد نامیے (جراثیم)
ذیل میں ان امراض کے نام دیے گئے ہیں جو جنسی منقولہ امراض کے زمرے میں آتے ہیں اور پھر ان کے سامنے --- (بریکیٹ میں) اس بیماری کا موجب بننے والے خورد نامیوں (microorganisms) کا نام درج کیا گیا ہے یہ تمام خورد نامیے STD میں ملوث ہونے والے عوامل (agents) میں شمار ہوتے ہیں۔