خالد مشعل

خالد مشعل 1956ء میں فلسطین کے مشہور شہر سلواد قضاء رام اللہ میں پیدا ہوئے- 1967ء میں وہ کویت گئے اور 1990ء میں خلیج کے بحران تک وہیں رہے تھے-

تعلیم

خالد کی ابتدائی تعلیم سلواد میں ہوئی- وسطانوی، فوقانی اور اعلٰی تعلیم کویت میں حاصل کی- کویت یونیورسٹی سے انھوں نے طبیعیات میں بی اے آنرز کیا- اسی جامعے میں فلسطینی طلبہ کے اسلام پسند حلقے اور وہاں کے فلسطینی طلبہ کی یونین کی سرگرمیوں کی قیادت بھی وہ کرتے رہے-

نجی زندگی

1981ء میں خالد کی شادی ہوئی- ان کے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں- مسئلہ فلسطین کی ترجمانی کرنے کے ساتھ ساتھ کویت میں اپنی رہائش کے دوران فزکس کے استاد کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کرتے رہے- اردن آنے کے بعد سیاسی شعبے کے لیے اپنی خدمات وقف کیے رکھیں-

تحریکی خدمات

خالد حماس کے تاسیسی رکن اور سیاسی مشیر رہے ہیں- 1996ء میں وہ سیاسی شعبے کے صدر منتخب ہوئے تھے- 25ستمبر 1997ء کو اسرائیلی انٹلی جنس کے کارکنوں نے خالد پر قاتلانہ حملہ کیا جو ناکام ہو گیا- اس حملے کی ناکامی کے نتیجے میں تحریک حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کی رہائی عمل میں آئی-[1]

حوالہ جات

  1. "حماس قیادت"۔ 2016-03-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-17
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔