دماغی سرطان
دماغی سرطان | |
---|---|
تخصص | سلعیات, Neurosurgery, اعصابیات |
دماغی سرطان (انگریزی: Brain tumor) کے بارے میں مطالعہ سے قبل اعصابی نظام کا مطالعہ اور دماغ اور اس سے ملحقہ اعضاء کا کے بارے میں جاننا معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ بنیادی طور پر اولی دماغی سرطان ایک ایسے سرطان کو کہا جاتا ہے کہ جو دماغ کے خلیات میں ہی شروع ہوا ہو، اس کو انگریزی میں primary brain cancer کہا جاتا ہے۔ جبکہ اگر سرطان جسم کے کسی دوسرے حصے کے سرطان مثلاً سرطان جگر، سرطان پستان وغیرہ سے پھیل کر دماغ میں آیا ہو تو اس کو ثانوی دماغی سرطان کہا جاتا ہے۔
دماغی سرطان کی ان کے پیدا ہونے والے مقام کے اعتبار سے کئی اقسام ہوتی ہیں مگر بنیادی طور پر دماغی سرطان کو دو بڑے گروہوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
- شورشی سرطان (malignant tumor) -- ان کو پرخطر قسم میں شمار کیا جاتا ہے کہ یہ تمام جسم میں منتشر اور سرایت کر جانے کی خاصیت رکھتے ہیں۔
- حمید سرطان (benign tumor) -- ان کو نسبتاً کم خطر قسم کے سرطان میں شمار کیا جاتا ہے کہ یہ اپنی حدود (جہاں بنے ہوں) میں قائم رہتے ہوئے اثرات پیدا کرتے ہیں ۔
ویکی ذخائر پر دماغی سرطان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
دماغ ک درمیان ایک بلڈ بیریر ہے سکین میں یہ بلڈ بیریر کبھی دوسری ریڈنگس دکہاتھ ہے کٹ اور PET سکین کی سات[1]
حوالہ جات
- ↑ Schiepers, Christiaan, Langen, Karl-Josef, Herholz, Karl, Mountz, James MSEMINARS IN NUCLEAR MEDICINE, V. 42 (6), 11/2012, p. 356