دی پیشن آف دی کرائسٹ
دی پیشن آف دی کرائسٹ | |
---|---|
پروڈیوسر | بروس ڈیوی میل گبسن اسٹیفن میک ایویٹی |
تحریر | بینیڈکٹ فزجیرالڈ میل گبسن |
ستارے | جیم کاویزل مائیا مورگنسٹرن مونیکا بیلوچی ہرسٹو ناؤموف شوپوف ماتیا سبراجیا روزالنڈا سیلنٹانو |
موسیقی | جون ڈیبنی جنگر شنکر |
سنیماگرافی | کیلب ڈیشانل |
ایڈیٹر | اسٹیو میرکووِچ جان رائٹ |
تاریخ نمائش | 25 فروری 2004ء |
دورانیہ | 127 منٹ |
ملک | ریاستہائے متحدہ |
زبان | آرامی لاطینی عبرانی |
بجٹ | 30 ملین امریکی ڈالرز |
باکس آفس | مقامی: 370,782,930 امریکی ڈالرز عالمی: 611,899,420امریکی ڈالرز |
ہالی وڈ کی انگریزی فلم۔ 25 فروری 2004ء کو ریلیز کی گئی۔
اداکار
اس فلم کو ہالی وڈ کے مشہور اداکار میل گبسن نے ڈائریکٹ کیا۔ جبکہ اس فلم کے اداکاروں میں جم کاویزل نے یسوع مسیح کا کردار ادا کیا۔
کہانی
اس فلم میں یسوع مسیح کے مصلوب ہونے اور اس سے پہلے کے واقعات کی فلم بندی کی گئی۔ فلم یہودیوں کو یسوع مسیح کو مصلوب کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ۔
اعتراضات
فلم پر یہودی تنظمیوں اور کئی مسیحی فرقوں نے بھی اعتراضات کیے۔ جس میں سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ اس فلم میں یہوریوں کو مکمل طور پر یسوع مسیح کو صلیب چڑھائے جانے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہاہے جس سے یہودی مخالف جذبات بھڑک سکتے ہیں۔ میل گبسن کا کہنا ہے کہ اس نے حقیقت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ کاتھولک پادریوں نے بھی فلم کو کاتھولک مخالف اور صیہونیت مخالف قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ لیکن ہدایت کار کے مطابق انھوں نے یہ فلم محبت، امید، ایمان اور درگزر کرنے جیسے جذبات کو فروغ دینے کے لیے بنائی۔
کامیابی
اس فلم نے ریلیز کے پہلے پانچ دنوں میں بارہ کروڑ باون لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا۔ فلم نے اسکر ایوارڈ یافتہ فلم لارڈ آف دی رنگ کے بارہ کروڑ اکتالیس لاکھ کا ریکارڈ توڑا۔ یوں ایک تنازع نے فلم کو مشہور کر دیا اور اسے غالباً تاریخ کی سب سے مشہور فلم بنا دیا۔ فلم کو اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔