رائل ایئر ماروک ایکسپریس (انگریزی: Royal Air Maroc Express)
ایک علاقائی ایئر لائن ہے اور رائل ایئر ماروک کا 100% ذیلی ادارہ ہے جو دار البیضا، المغرب میں واقع ہے۔
کیریئر طے شدہ داخلی خدامت اور مین لینڈ ہسپانیہ، جزائر کناری، جبلالطارق اور پرتگال کے لیے طے شدہ علاقائی پروازیں چلاتا ہے، نیز ٹور آپریٹرز اور کارپوریٹ کلائنٹس کے لیے چارٹر خدمات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔
ایئر لائن کا مرکز محمد خامس بین الاقوامی ہوائی اڈا میں واقع ہے۔ [1]