رائٹ برادران
قومیت | امریکی |
---|---|
وجہ شہرت | inventing, building, and flying the world's first successful airplane |
Signatures رائٹ برادران | |
Born | 19 اگست 1871 ڈیٹن، اوہائیو |
وفات | جنوری 30، 1948 Dayton, Ohio | (عمر 76 سال)
تعلیم | 3 years high school |
پیشہ | Printer/publisher, bicycle retailer/manufacturer, airplane inventor/manufacturer, pilot trainer |
دو امریکی بھائی جنھوں نے ہوائی جہاز پر تجربے کیے۔ بڑے کا نام ولبر رائٹ اور چھوٹے کا اورول رائٹ تھا۔ بڑا 1867ء اور چھوٹا 1871ء میں پیدا ہوا۔ دونوں عمر بھر کنوارے رہے۔ پہلے ڈیٹن میں سائکلوں کا کاروبار کرتے تھے بعد میں ایک جرمن انجینئر کے ہوائی تجربوں میں دلچسپی پیدا ہو گئی۔ انھوں نے ہوا کے دباؤ وغیرہ کے متعلق معلومات حاصل کیں اور بالآخر ایک ہوائی جہاز بنا لیا جس کی طاقت چار سلنڈر، بارہ ہارس پاور کے انجن سے حاصل کی گئی تھی۔ ہو ا باز سمیت مشین کا وزن ساڑھے سات سو پاونڈ تھا۔ انھوں نے کئی ہاک کے مقام پر 17 دسمبر 1903ء کو چار پروازیں کیں۔ ان میں سے سب سے اونچی پرواز 852 فٹ تھی۔ بعد ازاں دونوں بھائی یورپ چلے گئے۔ اور مختلف ممالک میں ہوا بازی کے کمالات دکھائے امریکا واپس آئے تو حکومت نے ان سے تیس ہزار ڈالر میں ایک ہوائی جہاز خریدا۔ فوج میں باقاعدہ ہوا بازی کااسکول کھولا گیا جس میں اورول استاد مقرر ہوا۔ ولبر 1912ء میں اور اورول 1948ء میں فوت ہوا۔
ویکی ذخائر پر رائٹ برادران سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |