رقص کا بخار

رقص کا بخار( نارويجن … Dansefeber ) ٹی وی ناروے سے پيش کيا گيا رقص کے مقابلے کا ايک پروگرام تھا۔ يہ پروگرام امريکا کے فاکس ٹی وی چينل کے مقابلہ رقص پروگرام " اچھا، تمہارا خيال ہے کہ تمہيں رقص کرنا آتا ہے " کی طرز پر بنايا گيا تھا۔

رقص کا بخار میں حصہ لينے والے رقاصوں کے انتخاب کيلئے ناروے کے مختلف بڑے شہروں میں امتحان رکھے جاتے تھے۔ رقص کی مختلف اصناف جيسے سالسا،بال روم، ہپ ہاپ، اسٹريٹ ڈانس، معاصر رقص، جاز، بيلے اور ديگر مختلف اصناف سے تعلق رکھنے والے رقاص اس مقابلے کو جيتنے کيلئے سر دھڑ کی بازی لگاتے تھے۔

رقص کا بخار کے پہلے موسم کا مقابلہ 2006 میں رکھا گيا، جسے عادل خان نامی پاکستانی نژاد نارويجن بريک ڈانسر نے جيتا۔ 2007 میں ہونے والے دوسرے موسم کے مقابلے کو" ہانہ ميو واتن " نامی جديد رقص کی ماہر رقاصہ نے جيتا۔

2008 میں اس پروگرام کا نام تبديل کر کے " اچھا، کیا تم سوچتے ہو کہ تم رقص کر سکتے ہو، اسکينڈے نيويا" رکھ ديا گيا۔ نئے نام کے تحت ہونے والے س مقابلے میـں ناروے، ڈنمارک اور سویڈن کے رقاصوں نے حصہ ليا۔ اس مقابلے کو ناروے کی اسٹريٹ ڈانس سے تعلق رکھنے والی رقاصہ مونا جينيتے بيرنٹسن نے جيتا۔ يہ اس سلسلے کا آخری مقابلہ ثابت ہوا کيونکہ اسے معاشی وجوہات کی وجہ سے بند کر ديا گيا۔