مسیحیت میں اکثریت روح القدس کو تثلیت کے تین اقانیم میں سے تیسرا جوہر مانتی ہے۔ مسیحیت کا عقیدہ ہے کہ، باپ، بیٹا اور روح القدس تین اقانیم ہیں۔ جن کی وحدت کا نام خدا ہے اور یہ تینوں بالذات بھی خدا ہیں۔[1][2][3]یسوع نے روح القدس کی بابت بڑی تفصیل سے بیان کیا ہے جو یسوع کی موت پر فتح پانے اور آپ کے رفع آسمانی کے بعد زمین پر نازل ہونے والا تھا۔ خدائے برتر روح ہے اور قدوس ہے۔ چنانچہ ایک خاص جہت سے خدائے روح نے یسوع کی وفات کے پچاس دن اور آپ کے رفع آسمانی کے دس دن بعد زمین پر نزول فرمایا۔ روح القدس کے اس خاص نزول کے مبارک یاد میں یسوع کے بیشتر پیروکار ”عید پنتکست“ مناتے ہیں۔
↑Millard J. Erickson (1992)۔ Introducing Christian Doctrine.۔ Baker Book House۔ ص 103
↑T C Hammond (1968)۔ In Understanding be Men:A Handbook of Christian Doctrine. (sixth ایڈیشن)۔ Inter-Varsity Press۔ ص 54–56 and 128–131 {حوالہ کتاب}: الوسيط غير المعروف |coauthors= تم تجاهله يقترح استخدام |author= (معاونت)
↑Grudem, Wayne A. 1994. Systematic Theology: An Introduction to Biblical Doctrine. Leicester, England: Inter-Varsity Press; Grand Rapids, MI: Zondervan. Page 226.