زیرو ڈارک تھرٹی
زیرو ڈارک تھرٹی | |
---|---|
(انگریزی میں: Zero Dark Thirty) | |
ہدایت کار | |
اداکار | جیسیکا چاسٹائن [3][4][5][8][9][6][7] کرس پریٹ [5][8][9] ٹیلر کنی [5][9] فرینک گریلو [2][5][9] جیمس گنڈولفینی [2][5][9] |
فلم ساز | کیتھرین بگیلو |
صنف | پر تجسس فلم ، جنگی فلم ، ڈراما ، ہنگامہ خیز فلم |
موضوع | دہشت گردی ، 11 ستمبر 2001ء، امریکہ دہشت گردی |
دورانیہ | 157 منٹ |
زبان | انگریزی |
ملک | ریاستہائے متحدہ امریکا |
مقام عکس بندی | گدانسک ، لندن [10] |
اسٹوڈیو | |
تقسیم کنندہ | کولمبیا پکچرز ، نیٹ فلکس |
تاریخ نمائش | 201231 جنوری 2013 (جرمنی )[11]21 فروری 2013 (ہنگری )[12] |
اعزازات | |
آسکر اعزاز برائے بہترین موسیقی ادارت (وصول کنندہ:Paul N. J. Ottosson ) (2011) |
|
مزید معلومات۔۔۔ | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آل مووی | v538914 |
tt1790885 | |
درستی - ترمیم |
زیرو ڈارک تھرٹی دنیا کے سب سے خطرناک اور مطلوب شخص اور القاعدہ نامی تنظیم کے سربراہ " شیخ اسامہ بن لادن " کی تلاش کے موضوع پر بنائی گئی ہالی وڈ کی ایک فلم ہے۔ فلم میں اسامہ کی تلاش کے لیے ایجنسیوں کے کام کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اسامہ بن لادن آپریشن کا احوال بیان کرنے والی اس فلم کی ہدایت کارہ، کیتھرین بگلو اس سے پہلے فلم ہرٹ لاکر پر بہترین ہدایت کارہ کا آسکر ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ اسکرین پلے بھی ہرٹ لاکر کی طرح مارک بول نے تحریر کیا ہے ۔[13]
کہانی
فلم کا مرکزی کردار "مایا " نام کی ایک نو آموز سی آئی اے ایجنٹ ہے۔ جس کو اسامہ بن لادن کی تلاش کے لیے نہ صرف پاکستان و افغانستان کے علاقوں پر محنت کرنا پڑتی ہے بلکہ اسے اپنے ادارے کے اہل کاروں اور عملے کی طرف سے بھی بے یقینی کے جذبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کہانی کی شروعات چھوٹے موٹے القاعدہ دہشت گردوں اور ان کے معاونین کی تفتیش سے ہوتی ہے ۔
کردار
- جیسیکا چیسٹن بہ طور مایا مرکزی کردار سی آئی اے نو آموز اہلکار
- جیسن کلارک بہ طور ڈین سی آئی اے تفتیش کار
- جوئل ایڈگارٹن بہ طور پیٹرک
- کرس پراٹ بہ طور جسٹن ، یو ایس نیوی اہلکار
- مارک اسٹرونگ بہ طور جارج
- جینفر اہل بہ طور جیسیکا
- کیلی شینڈلر بہ طور جوزف بریڈلی، اسلام آباد میں سی آئی اے اسٹیشن چیف
- ایڈگر ریمریز بہ طور لیری ، سی آئی اے علاقائی ذمہ داری
- ٹیلر کنی بہ طور جیرڈ، یو ایس نیوی اہلکار
- مارک ڈپلاس بہ طور اسٹیو، سی آئی اے تجزيہ کار
- فرانک گرلو بہ طور ریڈ اسکواڈرن کمانڈنگ آفیسر
- اسٹیفن ڈلان بہ طور قومی سلامتی صلاح کار
- فیرس فیرس بہ طور حکیم ، سی آئی اے خصوصی مقامی یونٹ افسر
- ہیرولڈ بہ طور جیک
- ردا کاتب بہ طور عمار
- جیمس گینڈولفن بہ طور سی آئی اے ڈائریکٹر
- فریڈرک لیہنے بہ طور وولف
- اسکاٹ ایڈکن بہ طور جان
- مارک ویلی بہ طور C-130 پائلٹ
- رکی سیخون بہ طور اسامہ بن لادن مبہم کردار
- جان بیرومن بہ طور جرمی
- کرسٹوفر اسٹینلے بہ طور بل مک کریون نائب ایڈمرل
- جیسی کولینس بہ طور ڈیبی
تیاری
فلم کا نام شروع میں تو For God and Country رکھا گیا جس کے معنی ہیں خدا اور وطن کے نام۔ مگر جھلکیاں ریلیز کرتے وقت اس کا نام بدل کر زیرو ڈارک تھرٹی رکھ دیا گیا۔ جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ زیرو ڈارک تھرٹی عسکری کارروائیوں میں استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے جس سے مراد آدھی رات کے بعد چھاجانے والا سناٹا اور اندھیرا ہے۔ واضح رہے کہ یہ آپریشن یکم اور دو مئی کے درمیان میں کیا گیا تھا ۔
فلم میں لاہور اور ایبٹ آباد کے بعض مناظر چندی گڑھ انڈیا کے ایک کالج میں سیٹ لگا کر فلمائے گئے ۔
اجرا
7 اگست 2012 کو اس پہلا ٹریلر جاری کیا گی۔ فلم دسمبر 2012ء میں جاری کی گئی۔ فلم نے اجرا کے شروع میں امریکا اور کنیڈا کے چند سینماؤں میں ہی 4 لاکھ 17 ہزار ڈالر کا بزنس کیا ۔
اعزاز
85 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں یہ فلم پانچ آسکر ایوارڈ کے نامزد ہوئی۔ اس کے علاوہ گولڈن گلوبل ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئی ۔
روابط
بیرونی روابط
زیرو ڈارک تھرٹی(اردو سب ٹائٹل) اوپن سب ٹائٹل پر
- زیرو ڈارک تھرٹی رسمی موقع جال
- Zero Dark Thirty (2012) آئی ایم ڈی بی پر
حوالہ جات
- ↑ http://www.imdb.com/title/tt1790885/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2016
- ^ ا ب http://www.bbfc.co.uk/releases/zero-dark-thirty-2013-1 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2016
- ^ ا ب http://www.adorocinema.com/filmes/filme-193444/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2016
- ^ ا ب http://www.film-o-holic.com/arvostelut/zero-dark-thirty — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2016
- ^ ا ب https://www.filmaffinity.com/en/film961277.html — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2016
- ^ ا ب http://www.filmering.at/kritik/17672-zero-dark-thirty-2012 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2016
- ^ ا ب http://www.allocine.fr/film/fichefilm_gen_cfilm=193444.html — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2016
- ↑ http://www.metacritic.com/movie/zero-dark-thirty — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2016
- ↑ http://www.imdb.com/title/tt1790885/fullcredits — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2016
- ↑ "فلم کا صفحہ FilmAffinity identifier پر"— اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2025ء۔
- ↑ http://www.imdb.com/title/tt1790885/releaseinfo — اخذ شدہ بتاریخ: 18 اگست 2016
- ↑ http://nmhh.hu/dokumentum/198182/terjesztett_filmalkotasok_art_filmek_nyilvantartasa.xlsx
- ↑ "کیتھرین بگلو کی اُسامہ بن لادن پر بنائی گئی زیرو ڈارک تھرٹی کا ٹیزر ٹریلر جاری"۔ اردو ڈاٹ کو
- انگریزي وکی پیڈيا سے Zero Dark Thirty
- * *