سیٹلائٹ شہر
سیٹلائٹ شہر (انگریزی: satellite town) شہری منصوبہ بندی کا ایک تصور ہے جو عمومًا چھوٹے میٹروپولیٹن علاقہ جات کو کہا جاتا ہے جو کسی قدر قریب واقع ہیں، مگر زیادہ تر بڑے میٹروپولیٹن علاقہ جات سے جداگانہ ہیں۔
خصوصیات
سیٹلائٹ شہر چھوٹے یا متوسط علاقے کے حامل شہر ہیں جو کسی بڑے شہر کے نزدیک واقع ہوتے ہیں جو:
- اس بڑے شہر کی توسیع سے پہلے سے موجود ہو۔
- اس بڑے شہر سے معاشی اور اقتصادی طور پر کم از کم جزوی طور پر آزاد ہو۔
- یہ علاقے بڑے شہروں سے دیہی علاقے کے ذریعے علاحدہ ہوں یا پھر ایک بڑے جغرافیائی اڑچن سے جیسے کہ ایک بڑی ندی سے؛ کئی سیٹلائٹ شہروں کو اپنے خود کے آزادانہ شہریائے گئے علاقے ہونے چاہیے یا مساوی خوابگاہی برادریاں اپنے چاہیے۔
- ان کے پاس ایک قلب شہر ہونا چاہیے جس کے ارد گرد "اندرون شہر" پڑوس ہونا چاہیے۔
- یہ ممکنہ طور یا ضروری نہیں کہ لازمی طور پر بڑے شہر کے مجتمعہ شماریاتی علاقے کے طور پر گنے جائیں۔
بھارت کے کچھ سیٹلائٹ شہر
- نوئیڈا، دہلی کا سیٹلائٹ شہر
- غازی آباد، دہلی کا سیٹلائٹ شہر
- سالٹ لیک سٹی، کولکاتا، کولکاتا کا سیٹلائٹ شہر
- بھیونڈی، ممبئی کا سیٹلائٹ شہر
- موہالی، چندی گڑھ کا سیٹلائٹ شہر