شزرات

پانی کے کھیلوں میں استعمال کیا جانے والا ایک شزرہ

شزرات (goggles) یا حفاظتی عینک (safety glasses) دراصل حفاظتی آنکھ پوش (protective eyewear) کی اشکال ہیں جو عموماً آنکھ کے اِردگرد حلقوں کی حفاظت کرتے ہیں تاکہ ذرات، گردوغبار، پانی اور کیمیاویات وغیرہ کو آنکھ پر لگنے سے روکا جاسکے۔ اِن کو کیمیائی تجربہ گاہوں (chemistry laboratories) اور لکڑکاری (woodworking) میں استعمال کیاجاتا ہے۔ یہ برف کے کھیلوں اور تیراکی میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

اشتقاقیات

شزرات عربی زبان کے لفظ شزر سے بنی اِصطلاح ہے۔ شزر کا مطلب ہے ادھ کھلی آنکھوں سے دیکھنا۔ شزرات جمع ہے اِس کا واحد شزرہ ہے۔

نیز دیکھیے

  • قذفی آنکھ پوش (ballistic eye wear)
  • گوگل شزرات (google goggles)
  • ذاتی حفاظتی سامان (personal protective equipment)
  • حفاظتی ہندسیات (safety engineering)

نگار خانہ