ضلع گیرنے
ضلع گیرنے (انگریزی: Girne District) ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے چھ اضلاع میں سے ایک ہے۔ اس کا صدر مقام کیرینیہ ہے جسے ترکی زبان میں گیرنے کہا جاتا ہے۔ 2011ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 73,577 تھی۔ [1]
برقی شناختی کارڈ متعارف
2015ء سے شمالی قبرص کی حکومت نے برقی شناختی کارڈ متعارف کیا تھا، جس کا مقصد یہ تھا کہ غیر کار گرد سابقہ مروجہ کارڈوں کو بدلا جا سکے اور اسی طرح خواہش مند شہری نئے کارڈ حاصل کر سکیں۔ یہ کارڈ کئی سرکاری اور رفاہی اسکیمات میں معاون بتائے گئے ہیں۔[2] غور طلب ہے کہ برقی شناختی کارڈ سب سے پہلے ضلع لیفکوسا میں متعارف ہوئے تھے اور اس کے فوری بعد ضلع گیرنے میں متعارف ہوئے۔ اس سے اس ضلع کی انتظامی اہمیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
حوالہ جات
- ↑ "District"۔ اصل سے آرکائیو شدہ بتاریخ 2013-09-27۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-18
{حوالہ ویب}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: BOT: original URL status unknown (link) - ↑ http://pio.mfa.gov.ct.tr/en/electronic-id-card-implementation-begins-in-girne/