ضلع فاتح

سلطان احمد مسجد (نیلی مسجد)
سلطان احمد مسجد (نیلی مسجد)
Location of فاتح Fatih
ملکترکی
صوبہاستنبول
حکومت
 • میئرمصطفی دیمیر
 • قائم مقامحسن کاراکاش
رقبہ[1]
 • ضلع13.08 کلومیٹر2 (5.05 میل مربع)
آبادی (2012)[2]
 • ضلع428,857
 • ضلع کثافت33,000/کلومیٹر2 (85,000/میل مربع)
ویب سائٹwww.fatih.bel.tr

فاتح (Fatih) ترکی کے شہر استنبول کا ایک ضلع اور بلدیہ ہے، تاریخی قسطنطنیہ کا حصار کرتا ہے۔ ضلع فاتح ، صوبہ استنبول کا ٖضلعی دار الحکومت ہے جس میں صوبائی گورنر آفس ، پولیس ہیڈ کوارٹر ، میٹروپولیٹن بلدیہ اور ٹیکس آفس جیسے سرکاری دفاتر ہیں۔ 2009میں ایمی نونو کو دوبارہ ضلع فاتح میں شامل کر دیا گیا تھا۔ ضلع فاتح کے شمال میں شاخ زریں اور جنوب میں مرمرہ ، جبکہ مغربی سرحد کو تھیوڈوشیان دیوار اور مشرق میں آبنائے باسفورس کے ساتھ منسلک ہے۔

تاریخی مقامات

سلطان سلیمان مسجد

سلطان محمد فاتح مسجد ۔ مسجد جو فاتح قسطنطنیہ سلطان محمد فاتح کے نام سے منسوب ہے۔

سلطان احمد مسجد (نیلی مسجد)۔ ایک تاریخی اور سب سے زیادہ دیکھی جانے والی مسجد

آیا صوفیہ ۔ ایک قدیم چرچ اور اب ایک مسجد

ایا صوفیہ صغری ۔ جو پہلے ایک یونانی چرچ تھا جو 532 سے 536 عیسوی میں تعمیر ہوا اور عثمانی دور میں ایک مسجد میں تبدیل ہو گیا۔

جامع سلیمانیہ- سلطان سلیمان کی ایک بہت بڑی مسجد کمپلیکس۔ یہ مسجد سلطان سلیمان اول (سلیمان قانونی) کے احکام پر مشہور عثمانی ماہر تعمیرات معمار سنان پاشا نے تعمیر کی

توپ قاپی محل ۔ 1465ء سے 1853ء تک دار الحکومت قسطنطنیہ میں عثمانی سلاطین کی باضابطہ رہائش گاہ تھی۔

ترکی و اسلامی فنون میوزیم۔ اس سے قبل وزیر اعظم پارگلی ابراہیم پاشا کا محل جو سلطان سلیمان کی بہن ، خدیجہ سلطان کا شوہر تھا۔

ینی مسجد (نئی مسجد)۔ وہ مسجد جو غلاطہ پل کے قریب ہے۔

بڑا بازار (گرینڈ بازار) - استنبول کا سب سے بڑا اور تاریخی بازار۔

مصری بازار (مصالحہ بازار) -ینی مسجد کے ساتھ ایک قدیم بازار۔

آراستہ بازار ۔ استنبول کا یاک اور قدیم بازار

نورعثمانیہ مسجد ۔ سن 2016 میں اسے ترکی میں عالمی ثقافتی ورثہ سائٹس کی عارضی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ مسجد استنبول کے مشہور گرینڈ بازار کے مشرق میں واقع ہے۔

صوقلو محمد پاشا مسجد - عثمانی وزیر کی بنائی گئی مسجد۔

گل خانہ پارک ۔ یہ پارک پہلے توپ قاپی محل کا حصہ تھا۔

تصاویر

حوالہ جات

  1. "Area of regions (including lakes), km²"۔ Regional Statistics Database۔ Turkish Statistical Institute۔ 2002۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-05
  2. "Population of province/district centers and towns/villages by districts - 2012"۔ Address Based Population Registration System (ABPRS) Database۔ Turkish Statistical Institute۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-27