ضلع ڈیرہ غازی خان
ضِلع ڈيرہ غازى خان | |
---|---|
ضلع | |
ضلع ڈیرہ غازی خان | |
ضلع ڈیرہ غازی خان کا محل وقوع | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
صدر مقام | ڈیرہ غازی خان |
حکومت | |
• قسم | میونسپل کارپوریشن |
• کمشنر | احمد علی کمبوہ |
آبادی (2017) | |
• کل | 2,872,201 |
منطقۂ وقت | پاکستان میں وقت (UTC+5) |
تحصیلیں | 4 |
ویب سائٹ | http://dgkhan.gop.pk/ |
ضلع ڈیرہ غازی خان پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ مشہور پہاڑی سلسہ کوہ سلیمان یہیں واقع ہے۔ پرفضا مقام فورٹ منرو بھی یہیں ہے۔ اس کا مرکزی شہر ڈیرہ غازی خان ہے۔ مشہور شہروں میںڈیرہ غازی خان اور کوٹ چھٹہ شامل ہیں۔ 1998ء کی مردم شماری میں آبادی کا تخمینہ 16,43,118 تھا۔ ضلع ڈیرہ غازی خان میں عمومی طور پر سرائیکی زبان،اردو اور بلوچی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 11922 مربع کلومیٹر ہے۔
تحصیلیں
اسے انتظامی طور پر تین تحصیلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جو درج ذیل ہیں۔
- تحصیل ڈیرہ غازی خان
- تحصیل قبائلی علاقے جات
- تحصیل کوٹ چھٹہ