طورپان گہرائی یا ترفان ڈپریشن ، ایک گہرائی ہے جو ترپن کے شہری نخلستان کے جنوب میں واقع ہے، جو مغربی چین کےسنکیانگ خود مختار علاقے میں، جو علاقائی دار الحکومت ارمقی Ürümqi سے تقریباً 150 کلومیٹر (95 میل) جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اس میں جھیل آئیڈنگ بھی شامل ہے، −154 میٹر (−505 فٹ)، جو زمین پر دوسری یا تیسری بڑی گہرائی ہے۔ کچھ تخمینوں کے مطابق، یہ موسم گرما کے دوران چین کا سب سے گرم اور خشک ترین علاقہ بھی ہے۔