علم الاساطیر

علم الاساطیر (Mythology) کسی معاشرے میں موجود اسطورات (واحد: اسطورہ) یا افسانوی داستانوں (Myth) کے مطالعہ کو کہا جاتا ہے۔ اسطورہ آباو اجداد کے زمانے سے چلی آنے والی ایسی افسانوی داستان کو کہتے ہیں جس کو ایک تاریخ کی حیثیت سے تسلیم کر لیا گیا ہو اور اس کے سچ ہونے کا تاثر اس معاشرے میں عموماً پایا جاتا ہو۔ اس طرح کی داستانوں سے کسی ثقافت یا معاشرے کے دنیا کے بارے میں نظریات کا پتا چلتا ہے۔ مورخین کا کہنا ہے کہ اسطورہ کا لفظ اصل میں ایک یونانی لفظ historia سے عربی میں داخل ہوا ہے جس کے معنی history کے ہوتے ہیں اور انگریزی لفظ story بھی اس لفظ کی شاخداری سے وجود میں آیا [1]؛ اردو اور عربی سمیت تمام مسلم زبانوں میں اول الذکر کے لیے لفظ تاریخ آتا ہے جبکہ بعد الذکر کو اردو میں عمومی طور پر کہانی کہا جاتا ہے۔

حوالہ جات

  1. From Babel to dragomans: interpreting the Middle East By Bernard Lewis گوگل کتاب