عمران خان کی تقریب حلف برداری
| ||
---|---|---|
برسر منصب
جماعت انتخابات
نگار خانہ: تصویر، آواز، وڈیو |
||
فائل:Imran Khan sworn in as Prime Minister.jpg | |
تاریخ | اگست 18، 2018 |
---|---|
شرکا | وزیر اعظم پاکستان، عمران خان |
18 اگست 2018ء کو پاکستان کے بائیس ویں وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری اسلام آباد کے ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔[1] تقریب کے اختتام کے بعد عمران خان وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں فوجی سلامی دی گئی۔[2][3]
پس منظر
25 جولائی 2018ء کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری۔ ان انتخابات میں اسے 116 نشستیں حاصل ہوئیں۔[1] نیز نو آزاد سیاست دان نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کر لیا اور خواتین و اقلیتوں کے لیے اٹھائیس مخصوص نشستیں بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہو گئیں۔ یوں عمران خان کو 342 نشستوں میں سے 158 نشستیں حاصل ہوئیں۔[4]
مزید برآں پاکستان مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سات، بلوچستان عوامی پارٹی کے پانچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے چار، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے تین ارکان اور عوامی مسلم لیگ پاکستان اور جمہوری وطن پارٹی کے ایک ایک رکن کی حمایت بھی حاصل ہوئی۔ ان سب کے بعد عمران خان کا وزیر اعظم بننا تقریباً طے تھا۔[5] 13 اگست کو اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام منتخب اراکین نے پارلیمانی حلف اٹھایا۔[6]
17 اگست 2018ء کو عمران خان 176 ووٹوں سے کامیابی پا کر پاکستان کے بائیس ویں وزیر اعظم قرار پائے، جبکہ حزب مخالف کے رہنما شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے۔[7] یہ اجلاس دوپہر بعد ساڑھے تین بجے طلب کیا گیا تھا جس میں کھلی رائے شماری ہوئی اور اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم کو منتخب کیا۔[5]
مذکورہ اجلاس سے قبل عمران خان کی قیام گاہ بنی گالا میں تحریک انصاف کی متعدد مشاورتیں بھی ہوتی رہیں جن کا مقصد کابینہ کے ليے انتہائی موزوں ارکان کا انتخاب تھا۔[1]
تقریب
تقریب کا آغاز ایوان صدر، اسلام آباد میں پاکستانی معیاری وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 30 منٹ پر ہوا مگر تھوڑی دیر بعد دس بجے شروع ہوئی۔[8] تقریب میں شرکت کے لیے عمران خان نے سیاہ رنگ کی سادہ شیروانی زیب تن کی تھی۔ ان کی زوجہ اور پاکستان کی موجودہ خاتون اول بشریٰ بی بی بھی اس تقریب میں شریک تھیں۔ اس دوران میں انہوں نے سفید عبایہ پہن رکھا تھا[9] اور حاضرین کی پہلی صف میں[10] قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے بغل میں براجمان رہیں۔[11]
حلف برداری کے بعد روایتی پکوانوں کی جگہ ہلکی پھلکی اشیا سے حاضرین کی ضیافت کی گئی جو عمران خان کی سادگی پسندی کا اثر معلوم ہوتی تھی۔ ضیافت کا یہ دور ایوان صدر کے بڑے ہال میں انجام پایا۔[12]
مہمان
اس تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بیرون ملک سے بھارتی کرکٹ کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو کو مدعو کیا گیا تھا جو واہگہ بارڈر کی راہ سے پاکستان پہنچے اور تقریب میں شرکت کی۔[1] سنہ 1992ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے متعدد اراکین بشمول رمیز راجہ، وسیم اکرم، مشتاق احمد، انضمام الحق بھی اس تقریب میں شریک تھے۔[13]
ستارے جنہوں نے تقریب میں شرکت کی ان میں اداکارہ جاوید شیخ اور گلوکاروں میں سلمان احمد اور ابرار الحق شامل تھے۔[8]
حوالہ جات
- ^ ا ب پ ت "Elected Pakistan PM, Will Take Oath on 18 اگست"۔ دی قوینٹ۔ 17 اگست 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-18
- ↑ نادر گرامانی (18 اگست 2018)۔ "Prime Minister Imran Khan: PTI chairman sworn in as 22nd premier of Pakistan"۔ ڈان۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-18
- ↑ "Imran sworn in as 22nd prime minister"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 18 اگست 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-18
- ↑ "PTI's number of seats in NA rises to 158"۔ دی نیشن۔ 11 اگست 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-18
- ^ ا ب "PTI's victory a forgone conclusion"۔ ڈیلی ٹائمز۔ 17 اگست 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-18
- ↑ سید علی شاہ؛ فہد چودھری؛ جاوید حسین؛ عارف حیات (13 اگست 2018)۔ "328 MNAs sworn in to 15th National Assembly"۔ ڈان۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-18
- ↑ "PTI chief Imran Khan elected prime minister of Pakistan"۔ جیو نیوز۔ 17 اگست 2018۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-17
- ^ ا ب "Prime Minister Imran Khan: PTI chairman sworn in as 22nd premier of Pakistan"۔ ڈان۔ 18 اگست 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-18
- ↑ "More concerned than happy over Imran becoming PM: Bushra Bibi"۔ جیو نیوز۔ 18 اگست 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-20
- ↑ "Bushra Imran steals the show at PM's oath-taking ceremony"۔ دی نیوز انٹرنیشنل۔ 18 اگست 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-20
- ↑ "Twitter swoons over PM Imran Khan's sherwani from oath-taking ceremony"۔ ایکسپریس ٹریبیون۔ 18 اگست 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-20
- ↑ "Imran Khan Takes Oath in Pakistan, a Nation Divided and in Debt"۔ دی نیویارک ٹائمز۔ 18 اگست 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-20
- ↑ دانیال رسول (17 اگست 2018)۔ "Imran Khan sworn in as Pakistan prime minister"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-19