عمل ترسیب

بعض حل پزیر (soluble) اشیا ایسی ہوتی ہیں جن کے محلول (solution) آپس میں ملائیں تو کیمیائی عمل (chemical reaction) واقع ہوتا ہے جس سے دو نئی چیزیں بنتی ہین جن میں سے ایک حل پزیر ہوتی ہے جو محلول میں شامل ہو جاتی ہے جبکہ دوسرے ناحل پزیر (insoluble) ہوتی ہے جو محلول میں حل ہونے کی نجائے نیچے بیٹھ جاتی ہے۔ اسے کیمیا میں رسوب (precipitate) کہتے ہیں۔ اور رسوب بننے کا یہ عمل عمل ترسیب (precipitation) کہلاتا ہے۔

فائل:Chemical precipitation diagram urdu.png
عمل ترسیب کا طریقہ کار

کیمائی مساوات کے ذریعے وضاحت

مثال کے طور پر اگر پوٹاشیم کلورائیڈ کا محلول سلور نائٹریٹ کے محلول میں ملایا جائے تو فورا کیمیائی عمل شروع ہو جاتا ہے۔ یہ رسوب یعنی سلور کلورائیڈ، برتن کی تہ میں بیٹھنے لگتا ہے۔ اس عمل میں رسوب کے علاوہ پوٹاشیم نائٹرائیٹ بھی پیدا ہوتا ہے جو پانی میں حل پزیر ہونے کی وجہ سے اس میں حل ہو حاتا ہے۔

AgNO3 (aq) + KCl (aq) → AgCl (s) + KNO3 (aq)

فوائد

  • تجربہ گاہ میں عمل ترسیب سے مرکبات بنانے اور اس سے مرکبات کو الگ کرنے میں مدد لی جاتی ہے۔