فیورنزعولا دآردا

فیرنزعولا دآردا (Fiorenzuola d'Arda)
Coat of arms of {city}
شہر کا نشان امتیاز
عمومی معلومات
علاقہ ایمیلیارومانیا صوبہ صوبہ پیاچنزہ
بلندی 82 میٹر رقبہ 59 مربع کلومیٹر
آبادی 13,349
دیگر معلومات
فون کوڈ 0523(39+) پوسٹ کوڈ 29017
منطقہ وقت مرکزی یورپی وقت, UTC+1


فیورنزعولا دآردا (اطالوی: Fiorenzuola d'Arda) اٹلی کے علاقہ ایمیلیا رومانیا کے صوبہ پیاچنزہ میں واقع اٹلی کے قدیم شہروں میں سے ایک ہے اور خیال ہے کہ یہ علاقہ انتہائی قدیم زمانے میں انسان کی ابتدائی بستیوں کے طور پر آباد تھا۔ شہر کا نام فلورینشیا (Florentia) سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے خوش حالی۔ آج کے شہر کو اٹلی کے ایک کمونے کا درجہ دیا گيا ہے جس کا رقبہ 59 مربع کلومیٹر اور آبادی 13,349 ہے۔

شہر کے قابل دید مقامات میں تیرہویں چودویں صدی کا تعمیر کردہ کولیجیاتا آف سینٹ فیورینزہ (Collegiata of S. Fiorenzo)، بیاتا ورجینے دی کاراواجیو (Beata Vergine di Caravaggio)، اوراتوریو دیلا بیاتا ویرجینے (Oratorio della Beata Vergine)، ویردی تھیٹر (Verdi Theate) اور گرجا سینٹ فرانسس (church of St Francis) شامل ہیں۔