قبہ نبی

قبہ نبی

قبۂ نبی یا گنبدِ نبی (انگریزی: Dome of the Prophet; عربی: فبة النبي‎) جسے قبۂ جبرائیل یا گنبدِ جبرائیل (انگریزی: Dome of Gabriel; عربی: قبة جبرائيل) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ حرم قدسی شریف میں قبہ معراج کے نزدیک ایک علاحدہ گنبد ہے۔ یہ قبۃ الصخرۃ کے نزدیک عثمانیوں کے بنائے جانے والے تین گنبدوں میں سے ایک ہے۔[1]

تاریخ

اصل قبہ نبی یروشلم کے عثمانی گورنر محمد بے نے 1538ء میں تعمیر کروایا۔[2][3]تاہم اس کی تعمیر نو 1620ء سلیمان ثانی کے دور میں یروشلم کے عثمانی گورنر فاروق بے نے کی۔ گنبد آج زیادہ تر 1620ء کی بحالی کی عکاسی کرتا ہے۔[4] اسللامی تاریخ دانوں خاص کر جلال الدین سیوطی کے مطابق یہ وہ مقام ہے جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے معراج پر جانے سے قبل انبیا اور فرشتوں کی امامت کی تھی۔ عثمانی دور میں یہاں ہر رات دیا روشن کیا جاتا تھا۔

حوالہ جات

  1. Prophet's Dome آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ archnet.org (Error: unknown archive URL) Archnet Digital Library.
  2. Dome of the Prophet آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ noblesanctuary.com (Error: unknown archive URL) Noble Sanctuary Online Guide.
  3. "Humanities Through the Arts - KET Education"۔ 2016-01-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-07
  4. Al Masjidul Aqsa Site Plan آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ aqsa.org.uk (Error: unknown archive URL) Al-Aqsa Friends 2007.