لغت

لغت
مختلف زبانوں کی لغات

لُغت (dictionary ڈکشنری) ایک ایسی کتاب ہے جس میں کسی زبان کے الفاظ کو وضاحتوں، صرفیات، تلفّظات اور دوسری معلومات کے ساتھ بترتیبِ حروفِ تہجّی درج کیا گیا ہو یا ایک ایسی کتاب جس میں کسی زبان کے الفاظ اور کسی اور زبان میں اُن کے مترادفات کے ساتھ حروفِ تہجّی کی ترتیب سے لکھا گیا ہو (دو زبانی لغت[1]

لُغات عموماً کتاب کی شکل میں ہوتے ہیں، تاہم، آج کل کچھ جدید لُغات مصنع لطیفی شکل میں بھی موجود ہیں جو کمپیوٹر اور ذاتی رقمی معاون پر چلتی ہیں۔

لغت کی متعدد تعریفیں

اوکسفرڈ کی جامع انگریزی لغت کے مطابق > لغت ایک ایسی کتاب ہے جو ایک زبان کے انفرادی الفاظ یا اس کے ایک مخصوص حصے سے بنتی ہے۔ اس میں املا، تلفظ مترادفات اہمیت اور استعمال، مآخذ، تاریخ یا کم از کم ان میں سے کچھ معلومات کو لغت میں موجود ان الفاظ کے حوالے کے لیے دیا جاتا ہے، جو کسی خاص ترتیب سے اس کتاب میں شامل ہوتے ہیں۔[2]

حوالہ جات

  1. Nielsen, Sandro (2008)۔ "The Effect of Lexicographical Information Costs on Dictionary Naming and Use"۔ Lexikos۔ ج 18: 170–189۔ ISSN:1684-4904
  2. اردو لغت (تاریخی اصول پر) تحقیقی اور تنقیدی مطالعہ، ڈاکٹر بی بی امینہ

مزید دیکھیے

بیرونی روابط