مجموعہ بن لادن
قسم | پرائیویٹ |
---|---|
صنعت | تعمیرات |
قیام | 1931 |
صدر دفتر | جدہ، سعودی عرب |
کلیدی افراد | شیخ محمد بن لادن, بانی بکر بن لادن, چیئرمین |
ویب سائٹ | www |
سعودی بن لادن یا مجموعہ بن لادن (SBG) سعودی عرب کے بن لادن خاندان کی ملکیت اثاثوں کی ایک کثیر القومی تعمیراتی اور ہولڈنگ کمپنی ہے۔ اس کا صدر دفتر جدہ، سعودی عرب میں واقع ہے۔ مجموعہ بن لادن نے حال ہی میں جدہ میں دنیا کی سب سے بلند عمارت برج مملکت تعمیر کرنے کے لیے امریکی ڈالر 1.23 بلین کے معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔
جائزہ
مجموعہ بن لادن کمپنی کو 931ء میں محمد بن لادن نے قائم کیا جو شیخ عبد العزیز کے قریبی رفقا میں سے ایک تھے۔ اسی قرابت کی وجہ سے ان کو حرمین شریفین یعنی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کی تزئین و آرائش کا کام سونپا گیا۔ محمد بن لادن نے 22 شادیاں کیں جن سے ان کے 53 بچے ہیں۔ اسامہ بن لادن بھی انھیں کے بیٹے ہیں۔[1][2]
سعودی عرب منصوبے
- شاہ عبد اللہ فنانشل ڈسٹرکٹ ریاض
- شاہی ٹرمینل، جدہ
- شاہ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نیا حج ٹرمینل، جدہ
- الفیصلیہ مرکز
- مدینہ-القصيم ایکسپریس وے
- جامعہ ام القری، مکہ
- لوٹس کمپاونڈز، جدہ
- جامعہ الامیرہ نورہ
- ابراج البیت، مکہ
- برج مملکت، جدہ
- شاہ عبداللہ اقتصادی شہر
- جمعرات
- سعودی عرب نیشنل گارڈ رہائشی منصوبہ
- کنگ سعود یونیورسٹی گرلز کیمپس، ریاض
- وقف ملک عبد العزیز (کلاک ٹاور )مکہ المکرمہ
بین الاقوامی منصوبے
- بلائیس دیاگنے بین الاقوامی ہوائی اڈا، سینیگال
- کوالالمپور بین الاقوامی ہوائی اڈا، ملائیشیا
- شارجہ بین الاقوامی ہوائی اڈا توسیع اور ترقی، متحدہ عرب امارات
- جامعہ شارجہ، متحدہ عرب امارات
حوالہ جات
- ↑ "One Nation, Indivisible"۔ Time۔ 24 ستمبر 2001۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-05-23
- ↑ "Abraj Al Bait: a city within a city"۔ Qatar Construction Sites Newspaper۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-04-09
{حوالہ ویب}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|coauthors=
(معاونت)[مردہ ربط]
بیرونی روابط
- سعودی بن لادن کا موقع آن لائنآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sbg.com.sa (Error: unknown archive URL)
- متحدہ عرب امارات میں بن لادن کا موقع آن لائن (ae.)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sbgpbad.ae (Error: unknown archive URL)