معمر بن حارث

معمر بن حارث
معلومات شخصیت

معمر بن حارث غزوہ بدر میں شریک مہاجر صحابی تھے۔ دار ارقم سے پہلے اسلام لائے۔دور فاروقی میں وفات پائی ۔

نام ونسب

معمرنام، والد کا نام حارث تھا، سلسلۂ نسب یہ ہے، معمربن حارث بن معمر ابن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح،ماں کا نام قتیلہ بن مظعون تھا، حاطب بن حارث حطاب بن حارث کے بھائی اور عثمان بن مظعون کے بھانجے ہیں۔

اسلام وہجرت

آنحضرتﷺ کے ارقم کے گھر میں تشریف لانے کے قبل مشرف باسلام ہوئے اورہجرت کے زمانہ میں مکہ سے مدینہ گئے،آنحضرتﷺ نے ان میں اور معاذ بن حارث عفراء میں مواخاۃ کرادی۔

غزوات

مدینہ آنے کے بعد غزوہ بدر، غزوہ احد و غزوہ خندق وغیرہ تمام غزوات میں آنحضرتﷺ کے ساتھ شریک تھے۔

وفات

خلافت فاروقی میں وفات ہوئی۔[1][2][3]

حوالہ جات

  1. الاصابہ فی تمیز الصحابہ جلد 6صفحہ 88مؤلف: حافظ ابن حجر عسقلانی ،ناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور
  2. اصحاب بدر،صفحہ 200،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
  3. اسد الغابہ جلد 3 صفحہ 232حصہ ہشتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور