منڈل فلیمنگ کا نمونہ

منڈل اور فلیمنگ کا نمونہ (Mundell–Fleming model) سے مراد معاشیات کا ایک نمونہ ہے جسے منڈل اور فلیمنگ نے جداگانہ پیش کیا تھا۔ اسے "impossible trinity"، "unholy trinity," "irreconcilable trinity"، "inconsistent trinity" یا "Mundell–Fleming trilemma" بھی کہتے ہیں۔ روبرٹ الیکزنڈر منڈل ایک کینیڈا کا ماہر معاشیات ہے اور اسے 1999 میں معیشت کا نوبل پرائز مل چکا ہے اور اسے یورو کرنسی کا باپ مانا جاتا ہے۔ اس نمونے کے مطابق کسی معیشت میں درج ذیل تین میں سے دو چیزیں ممکن ہیں اور تینوں بہ یک وقت ممکن نہیں ہیں۔[1]

  • فکسڈ ایکسچینج ریٹ
  • سرحد کے آر پار آزادانہ سرمائے کی منتقلی
  • آزادانہ مونیٹری پالیسی (کاغذی کرنسی چھاپنے اور شرح سود مقرر کرنے کی آزادی)

اسی اصول کو بنیاد بنا کر 1992ء میں جارج سوروس نے بینک آف انگلینڈ کے خلاف سرمایہ کاری کری اور بینک آف انگلینڈ کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔
یہی اصول بتاتا ہے کہ ڈالر کا فکسڈ ایکسچینج ریٹ امریکا کے خلاف ہے، یعنی دوسرے ممالک کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس لیے چین ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ یوان اور ڈالر کی شرح تبادلہ مقررہ حدود میں رہے۔

حوالہ جات

مزید دیکھیے