مہتاب کور
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | ||||
تاریخ پیدائش | سنہ 1782ء | |||
وفات | سنہ 1813ء (30–31 سال) امرتسر |
|||
شریک حیات | مہاراجہ رنجیت سنگھ | |||
اولاد | ایشر سنگھ ، مہاراجہ شیر سنگھ ، تارا سنگھ | |||
والد | گوربخش سنگھ کنہیا | |||
والدہ | سدا کور | |||
درستی - ترمیم |
مہتاب کور (پیدائش: 1782ء— وفات: 1813ء) سکھ سلطنت کے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی بیوی تھیں۔رانی مہتاب کور مہاراجہ شیر سنگھ کی والدہ تھیں جو سکھ سلطنت کا دوسرا مہاراجا تھا۔
سوانح
مہتاب کور کے گھر کئی برسوں تک اولاد نہ ہوئی۔ آخر 1807ء میں شیر سنگھ اور تارا سنگھ نامی دو لڑکوں کی پیدائش کی خبر مشہور ہوئی۔ کئی لوگ اس پر شبہ کرتے رہے کہ یہ دونوں لڑکے رنجیت سنگھ کے نہ تھے اور رنجیت سنگھ نے بھی ان پر کوئی خاص دھیان نہ دیا۔1820ء کو رنجیت سنگھ نے شیرسنگھ کو اپنا بیٹا مان لیا اور شیر سنگھ کی نانی سدا کور سے مطالبہ کیا کہ کہنیا مٹل کے قصبہ میں موجود آدھا علاقہ اپنے نواسے کے نام کر دے۔ رنجیت سنگھ نے اس بات کو جواز بناکر سدا کور کی جائداد کو اپنے قبضے میں لیا تھا۔ تاہم بعد میں انگریزوں کے دباؤ ڈالنے پر جائداد سدا کور کو واپس کردی گئی۔[1]