مہوگنی
مہوگنی ایک قسم کی مضبوط لکڑی والا درخت ہے جو جنگلوں میں سیدھا، کم شاخوں والا اور ہرا بھرا ہوتا ہے۔ یہ پیڑ اکثر امریکا، کریبین علاقہ جات اور برازیل جیسے ممالک کے گھنے جنگلات میں پایا جاتا ہے۔[1]
اقسام
مہوگنی کے تین اہم اقسام ہیں؛ ہونڈوراس، ویسٹ انڈین اور وسطی امریکی۔ ہونڈوراس مہوگنی۔[1][2]
استعمال اور فوائد
مہوگنی ایک سیدھا، لمبا اور سدا بہار درخت ہے۔ اس کی سرخ گندمی ساخت اس کی پہچان ہے۔ اگر اس ٹمبر کو پالش کیا جائے تو نہایت عمدہ رنگ اور دیدہ زیب نظر آتا ہے۔ اور سخت اور مضبوط ساخت ہونے کی وجہ سے اس سے بننے والے فرنیچر کئی مدت تک رہتے ہیں۔
اس کی ایک اور خوبی ہے کہ اس کو کیڑے مکوڑے یا دیمک نہیں لگتی جس کی وجہ سے یہ قیمتی لکڑی مانی جاتی ہے۔ اس کے اس خواص کی بنا پر اس لکڑی کو کشتیاں بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔[3] اکثر اس لکڑی کو آلاتِ موسیقی اور ساز بنانے میں بھی استعمال کرتے ہیں۔[4][5] گِٹار جیسے آلاتِ موسیقی اسی لکڑی سے بنائے جاتے ہیں۔
حوالہ جات
- ^ ا ب Bridgewater, Samuel. (2012). A Natural History of Belize: Inside the Maya Forest. Austin: University of Texas Press. Pp. 164-65. ISBN 978-0-292-72671-0.
- ↑ "Mahogany," Encyclopedia of Environmental Science (University of Rochester Press, 2000, ed. John F. Mongillo), p. 216.
- ↑ Norman L. Beberman۔ "Koa: Beautiful Looking, Beautiful Sounding Tonewood"۔ GuitarNation.com۔ 2009-02-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-02-23
{حوالہ ویب}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ Matt Bruck (2005)۔ Guitar World Presents Guitar Gear 411۔ Alfred Music Publishing۔ ص 6۔ ISBN:978-0-7579-4061-3۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-23
- ↑ Tom Hirst (2003)۔ Electric Guitar Construction۔ Hal Leonard Corporation۔ ص 11۔ ISBN:978-1-57424-125-9۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-23
بیرونی روابط
ویکی ذخائر پر Mahogany سے متعلق تصاویر