نقل و حمل کے وسائل

وسائلِ نقل و حمل یا ذرائع نقل و حمل سے مُراد نقل و حمل کے لیے استعمال کیے جانے والے تمام طریقے، اُسلوب اور راستے ہیں۔ ہوابازی، زمینی نقل و حمل جس میں ریل، سڑک و پرےسڑک نقل و حمل (off-road transport) اور بحری نقل و حمل شامل ہیں، سب سے زیادہ استعمال ہونے والے نقل و حمل کے وسائل ہیں۔ دوسرے ذرائع بھی موجود ہیں جیسے کہ نلخطوط (pipelines)، طنابی نقل و حمل (cable transport) اور خلائی نقل و حمل (space transport) وغیرہ۔

انسانی طاقت شدہ (human-powered) نقل و حمل اور حیوانی طاقت شدہ (animal-powered) نقل و حمل کو بعض اوقات الگ وسائل کے طور پر مانا جاتا ہے، تاہم یہ بھی دیگر زمرہ جات میں آتے ہیں۔ تمام وسائل اجناس کی نقل و حمل کے لیے جبکہ زیادہ تر لوگوں کی آمد و رفت کے لیے موزوں ہیں۔

ہر وسیلۂ نقل و حمل بنیادی طور پر مختلف تکنیکی حل کا حامل ہوتا ہے اور کچھ وسائل کو الگ ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر ذریعۂ نقل و حمل کا اپنا بنیادی ڈھانچہ، ناقلات اور تشغیلات اور اکثر اوقات اپنے منفرد قواعد ہوتے ہیں۔ ایک سے زیادہ وسائل کو استعمال کرنے والے نقل و حمل کو بین الوسیل (intermodal) کہاجاتا ہے۔

وسیلۂ نقل و حمل کے لیے ذریعۂ نقل و حمل (means of transport) اور اُسلُوبِ نقل و حمل کے اِصطلاحات بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

نیز دیکھیے

  • دو وسیلی اجتیاز (dual mode transit)
  • کثیرالوسیل نقحمل (multimodal transport)