ویکیپیڈیا میں تحریر کردہ مواد (مضامین، زمرہ جات، سانچے، تصاویر اور ابواب وغیرہ) اس کے تحریر کنندہ کی ملکیت نہیں ہوتے، بلکہ اس میں کوئی بھی صارف کسی بھی وقت ترمیم کرسکتا ہے۔ لہذا اس طرح کا کوئی بھی مطالبہ قابل عمل نہیں سمجھا جائے گا۔
اگر کوئی صارف یہ چاہے کہ اس کے فراہم کردہ مواد میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے گریز کیا جائے تو مختصراً عرض ہے کہ:
«اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے فراہم کردہ مواد میں دیگر صارفین ترمیم نہ کریں، تو ویکیپیڈیا میں اسے نہ رکھیں»