ٹیری جونز
امریکا میں موجود ایک بدنامِ زمانہ نام نہاد پادری ٹیری جونز (نئی تحقیقات نے جسے بے مذہب انسان بتایا ہے)ہے۔ جس نے 2011 کے مارچ میں قرآن مجید کو جلا کر گستاخی کی اس کے خلاف پوری دنیا میں شدید احتجاج ہوئے۔ اور اس کے زیرِ سایہ نیکولا باسلے یا اسی طرح کے کس نام کے ایک درندہ صفت انسان نے کئی یہودی کاروباری لوگوں کے سرمایہ کے تعاون سے ایک مذموم حرکت کی۔ انھوں نے دنیا کے ایک بہت بڑے الہامی دین اسلام کے سب سے بڑے پیشوا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک ذات کی معاذاللہ توہین کرنے کی ناکام کوشش کی۔ انھوں نے ایک ویڈیو فلم بنائی۔ جس کا نام انگریزی زبان میں "انو سینس آف مسلمز" ہے۔ پھر اس کے دیگر زبانوں میں ترجمے اور نام وغیرہ بھی نشر ہوئے۔ اردو میں "مسلمانوں کی معصومیت" بتایا جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں دنیا کی سب سے عظیم اور اعلیٰ ترین شخصیت حضرت محمد کے بارے میں معاذاللہ ناپاک معاملات دکھانے کی جُرات کی گئی۔ جو سراسر خلاف واقعہ ہے۔ اس گستاخانہ فلم کے رد عمل کے طور پر مسمان ملکوں اور دیگر ملکوں میں بھی فلم پروڈیوسر اور آزادیِ اظہار رائے کے خلاف شدید ترین احتجاج ہوئے۔ پاکستان کی حکومت نے 21 ستمبر 2012 بروز جمعہ کو یوم عشق رسول کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔