پربھات خبر

پربھات خبر
آغازاگست 1984؛ 40 برس قبل (1984-08) رانچی، جھارکھنڈ
زبانہندی
ویب سائٹwww.prabhatkhabar.com
epaper.prabhatkhabar.com


پربھات خبر ہندی زبان کا روزنامہ اخبار ہے جو جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال میں شائع ہوتا ہے اور اس کی سرکولیشن بھارت کے دیگر کچھ ریاستوں میں بھی ہے، جن میں اڑیسہ کے کچھ علاقے بھی شامل ہیں۔ اس کا قیام اگست سنہ 1984ء میں رانچی، بہار میں ہوا تھا۔ سنہ 2000ء میں ریاست جھارکھنڈ کے قیام کے ساتھ، رانچی جھارکھنڈ کا دار الحکومت بن گیا۔ یہ اخبار سماجی مسائل کی نامہ نگاری اور اسکینڈل کو بے نقاب کرنے کے لیے معروف ہے، جیسے کہ چارہ گھوٹالہ،[1] جس کی نامہ نگاری اس نے سنہ 1992ء میں شروع کی۔ دھمکیوں کے باوجود اخبار نے اس اسکینڈل پر 70 رُودادیں لکھیں اور اس کی کوریج کے لیے چار یا پانچ نامہ نگاروں نے کام کیا۔[2]

حوالہ جات

  1. "Jharkhand daily Prabhat Khabar on the block". DNA (بزبان انگریزی). 3 Dec 2006. Archived from the original on 2006-12-11. Retrieved 2008-11-23.
  2. Sevanti Ninan (2 Sep 2002). "Prabhat Khabar: Expanding in Reach and Relevance". The Hoot (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2010-06-13. Retrieved 2008-11-23.

بیرونی روابط