پرمیشور گوڈریج
پرمیشور گوڈریج | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 15 جولائی 1945ء |
وفات | 10 اکتوبر 2016ء (71 سال)[1] |
رہائش | مالبار ہل |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
شریک حیات | آدی گودرج |
اولاد | تانیا دوباش |
عملی زندگی | |
پیشہ | اشرافیہ ، کاروباری شخصیت |
درستی - ترمیم |
پرمیشور گوڈریج (16 جولائی 1945 - 10 اکتوبر 2016ء) ایک ہندوستانی مخیر اور سماجی شخصیت کے طور ہر اپنی ایک پہچان رکھتی ہیں اور ایک۔بڑے کاروباری ادارے گودریج گروپ کے چیئرمین، آدی برجورجی گودریج کی اہلیہ تھیں۔ [2]پرمیشور نے 2012ء میں اس وقت سرخیوں میں جگہ بنائی، جب اس نے امریکی ٹاک شو کی میزبان اوپرا ونفری کی ممبئی میں شاندار استقبالیہ تقریب جوہو میں واقع اپنے ولا میں میزبانی کی۔[3]
ابتدائی زندگی
پرمیشور گوڈریج 16 جولائی 1945ء کو ایک سکھ خاندان میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ ایک فوجی افسر کی بیٹی تھی۔ [4] پرمیشور کی تعلیم یادوندرا پبلک اسکول، پٹیالہ میں ہوئی تھی۔ [5] آدی گودریج سے شادی سے پہلے وہ ایئر انڈیا کی ہوسٹس تھیں۔ [2] ان کی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ 17 سال کی تھیں اور آدی برجورجی گودریج 21 سال کا تھا اور 1965ء میں ان کی شادی ہوئی۔ ان کے تین بچے تھے جن میں دو بیٹیاں تانیا دوباش اور نیسا گودریج اور بیٹا پیروشا آدی گودریج تھے۔ [6]
پرمیشور گوڈریج نے اپنے اچھے دوست فیروز خان کی درخواست پر 1975ء کی فلم دھرماتما میں اداکارہ ہیما مالنی کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے جو اسی فلم کے اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر تھے۔ [7] انھیں اکثر ہندوستان کے ممتاز سماجیات اور مخیر حضرات میں سے ایک کے طور پر بیان کیا جاتا ہے، [8] [9] [10] [11] اس نے صحت کے شعبوں میں اپنا کافی اثر و رسوخ مرکوز کیا۔ ہندوستان میں ایڈز اور ایچ آئی وی کی آگاہی کے ابتدائی چیمپئنز میں سے ایک، اس نے 2004ء میں ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور کلنٹن گلوبل انیشی ایٹو دونوں کی بھرپور حمایت کے ساتھ ہیروز پروجیکٹ شروع کیا جا سکے۔ [12] [13] [14] وہ گیئر فاؤنڈیشن اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بورڈز میں بھی شامل تھیں۔[15]
انتقال
پرمیشور گودریج 10 اکتوبر 2016ء کو بریچ کینڈی ہسپتال میں 71 سال کی عمر میں پھیپھڑوں کی خرابی کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔
حوالہ جات
- ↑ Socialite and businesswoman Parmeshwar Godrej passes away
- ^ ا ب "The Sunday Tribune - Spectrum"
- ↑ https://www.financialexpress.com/lifestyle/who-was-parmeshwar-godrej-the-socialite-philanthropist-wife-of-adi-godrej-know-about-her-lifestyle-and-her-relationship-with-pakistans-imran-khan/3247495/
- ↑ "The Sunday Tribune - Spectrum"۔ www.tribuneindia.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-04
- ↑ Roopinder Singh (28 فروری 1998)۔ "YPS: a 50-year-old institution with a century-old heritage"۔ Roopinder Singh Journalist
- ↑ "Adi Godrej". Forbes (بزبان انگریزی). Retrieved 2022-05-12.
- ↑ Staff Writer (11 Oct 2016). "Parmeshwar Godrej, socialite and philanthropist, dies at 71". mint (بزبان انگریزی). Retrieved 2023-12-09.
- ↑ "Parmeshwar Godrej: Queen Bee"
- ↑ "Parmeshwar Godrej"۔ 2023-03-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-02-03
- ↑ "BUSINESS TODAY"
- ↑ "The secret society of social butterflies"۔ The Times of India۔ 2013-09-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
- ↑ "Parmeshwar Godrej's dream goal"۔ dna۔ 12 مارچ 2010
- ↑ "Heroes Project"۔ 2013-09-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-01
- ↑ "Richard Gere and Parmeshwar Godrej Launch The Heroes Project To Mobilize Societal Leaders and the Media Industry to Fight AIDS in India"۔ Bill & Melinda Gates Foundation
- ↑ https://www.financialexpress.com/lifestyle/who-was-parmeshwar-godrej-the-socialite-philanthropist-wife-of-adi-godrej-know-about-her-lifestyle-and-her-relationship-with-pakistans-imran-khan/3247495/