پیپرس

پاپیرس کاغذ پر لکھا تیسری صدی قبل مسیح کا ایک سرکاری خط

پیپرس(Papyrus)، جسے قرطاس مصری بھی کہتے ہیں، قدیم تہذیبوں میں استعمال ہونے والا ایک دبیز کاغذ ہے۔ موٹے کاغذ کے بہت سے ٹکڑوں کو جوڑ کر ایک رول کی شکل میں لپیٹا جاتا تھا، جسے طومار کہتے ہیں۔ یہ کتاب کی قدیم ترین شکل ہے۔ پاپیرس مصر میں دریائے نیل کے کنارے نرسل کی طرح کے ایک پودے سے بنایا جاتا تھا۔ چونکہ یہ کاغذ نیل کے کنارے اگنے والے پودے سے تیار کیا جاتا تھا، اس لیے یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ مصری ہی اس کو دریافت کرنے اور اس سے کاغذ بنانے والے پہلے لوگ ہیں، اسی بنا پر اس کاغذ کو قرطاس مصری بھی کہا جاتا ہے۔

پاپیرس سے کاغذ بنانے کا طریقہ

نرسل جیسے ان پودوں کے تنے کاٹ کر مستطیل پٹیاں بنا لی جاتی تھیں پھر ان کو ایک قطار میں رکھ کر ان پر ایک اور قطار رکھی جاتی تھی۔ پھر انھیں لیس دار آمیزہ سے جوڑ کر کوٹا جاتا تھا کوٹنے سے ان کی سطح برابر ہو جاتی۔ پھر ان تیار شدہ ٹکڑوں کو جوڑ کر ایک بڑا ٹکڑا تیار کر لیا جاتا اور اس پر ایک آمیزہ پھیر کر اس کی سطح کو چکنا بنا لیا جاتا تھا۔

لکھنے کا طریقہ

Papyrus (P. BM EA 10591 recto column IX, beginning of lines 13-17)