چیرامن مسجد
چیرامان جامع مسجد | |
---|---|
تجدید کردہ چیرامان جامع مسجد | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 10°13′12″N 76°11′38″E / 10.22°N 76.194°E |
مذہبی انتساب | اسلام |
ضلع | ترشور |
ریاست | کیرالا |
ملک | بھارت |
مذہبی یا تنظیمی حالت | مسجد |
تعمیراتی تفصیلات | |
طرز تعمیر | قدیم کیرالائی فنِ تعمیر |
سنہ تکمیل | 629 عیسوی |
لمبائی | 61 میٹر (200 فٹ) |
چوڑائی | 24 میٹر (79 فٹ) |
چیرامان جامع مسجد مٹھالہ یہ کوڈنگلور تلک ، ترشور ضلع ، ریاست کیرالا ، بھارت میں واقع ہے۔[1][2][3]ایک روایت کے مطابق یہ 629 ء میں تعمیر ہوئی[4] ، چنانچہ اسے ہندستان کی پہلی اور برصغیر کی قدیم ترین مسجد بھی تصور کی جاتی ہے [5][6][7]– اسے کابل سے تعلق رکھنے والے آزاد کردہ فارسی غلام اورمشہور تابعی حضرت مالک بن دینارؒ نے چیرمن پرومل کے حکم سے تعمیر کرایا ۔[8][9][10][11]اُس زمانے کے کیرلائی فنِ تعمیر پر یہ مسجد بنائی گئی۔ جو چیرا بادشاہ تھا آج کل جس علاقے کو کیرالہ کہا جاتا ہے-اس مسجد کے بارے میں یہ بھی مانا جاتا ہے کہ یہ 11ویں صدی میں دوبارہ تعمیرکی گئی- بہت سے نو مسلم یہیں سے اسلام میں باقاعدہ شمولیت اور کلمہ پڑھائی یہیں پر کرتے ہیں چیرامان جامع مسجد بھارت کی پہلی جامع مسجد ہے۔[12][13] بھارت میں پہلی نمازِ جمعہ یہیں ادا کی گئی۔
حکایت و تاریخ
حکایت کے مطابق چیرامن پرومل(چیرامان پرومل چیرا بادشاہوں کا لقب ہوا کرتا تھا) نے شق القمر (چاندکے دو ٹکڑے ہوتے ) دیکھا ، وہ معجزہ رسول ﷺ دیکھا جس کا ذکر قرآن [14]میں بھی ہے ، جب مکہ کے مشرکوں نے آپ ؐ سے معجزہ طلب کیا تھا - ششدر یرامن پرومل نے اس واقعے کی اپنے نجومیوں سے تصدیق کی ، لیکن اس کی سمجھ میں نہ آیا کہ اس کا مطلب کیا تھا- عرب تاجراس وقت کی سرگرم عالمی بندرگاہ ملابار پہنچے تھے اور بادشاہ کے دربار میں سیلون جانے کی اجازت لینے آئے، گفتگو کے دوران بادشاہ کو نبی ؐ کے بارے میں علم ہوا، اس نے اپنے بیٹے کو والی تخت بنا کر عرب تاجروں کیساتھ خود نبی ؐ سے ملنے گیا-[15]جب وہ ادرک کا اچار لیکرخدمتِ نبی ؐ و صحابہ ؓ میں حجاز پہنچا تو قبول اسلام کیا-[16] [17]چیرامن پرومل نے مشہور تابعی حضرت مالک بن دینارؒ کو خط دیکر کوڈنگلور اپنے بیٹے کے پاس بھیجا اور بدھمندر کو مسجد بنانے کی ہدایت کی- چیرامن پرومل کی مناسبت سے اس مسجد کا نام چیرامن مسجد پڑا۔اس زبانی حکایت میں بہت تغیر پایا جاتا ہے ، یہ بھی حکایت ہے کہ چیرمن پرومل مالدیپ کے بادشاہ کی زیارت کے دوران چاند کے ٹکڑے ہونے کی گفتگو کی ، دونوں نے مکہ جاکرحقیقت جاننے کی ٹھانی- کیرلا کے سماجی مؤرخ سیونندامندیرام نرائن سداسویین کا ماننا ہے چیرامن پرومل اس ساری حکایت سے کوئی تعلق ہی نہیں، چاند کو دیکھنے والااصل مالدیپ کا بادشاہ تھا، جس کے شہر مالی کو ملابار سمجھا جاتا رہا-[18] تاہم مالی مالدیپ کا شہر نہیں وہ تو فریقی ملک ہے مالدیپ کا شہر تو مالے ہے-بھارتی مؤرخ متائل گووندامینن سنکارا نرائن کہتے ہیں ایسی کوئی وجہ نہیں کہ چیرا بادشاہ کے مکہ جاکر قبول اسلام کی حکایت کو ردکیا جائے،کیونکہ یہ نہ صرف مسلم سرگزشتوں میں ملتی ہے بلکہ براہمن سرگزشتوں میں بھی ایسا ملا جسے کیرالولپتی[1] ، جس سے ایسی کہانی گھڑنے کی کوئی امیدنہیں اور نہ یہ ایسا کرنے سے برہمن اور ہندوؤں کی شہرت بڑھاتی ہے- [19][20]
طرزِ تعمیر
قدیم کیرالائی فنِ تعمیر پر اس مسجد تعمیر کی گئی۔ اس لیے صورت میں موجودہ مساجد کی شکل نہ تھی۔ گیارہویں صدی ء میں مسجد تعمیرِنو کی گئی۔مسجد کی تعمیراتی تاریخ کو بہت سے مروڑ دئے گئے، کیونکہ یہ بدھمندر تھا تو اس کو اسلامی مطابقت دینا تھی، حتی کہ 1000ء میں از سر نو تعمیر کیا گیا کیونکہ مسجد کا رخ کعبہ سے ہٹ کر مشرقی جانب تھا، اب بھی مسجد میں بدھ مندر کی کچھ باقیات ہیں جیسا کہ روایتی تالاب اور چراغ جو ہزار سال سے مستقل جل رہا ہے جس میں ہر مذہب کے یاتری اور زائرین تیل ڈالتے ہیں -[21]
تقاریب
ودیارمبھم
ودیارمبھم (ودیا معنی علم رمبھم معنی ابتدا) ہندو تقریب دسہرہ میں یہ تقریب ہوتی ہے ،جو اپنے بچوں کی کسی پنڈت وغیرہ زیرسرپرستی ہندو سکھلائی کی ابتدا کروانے کے لیے کی جاتی ہے- چیرامن مسجد میں یہ تقریب مسلمان امام کرواتا ہے ، ریت میں بنے حروف کو بچے کی زبان پر ہاتھ سے نقش بناتا ہے ، جو سرسوتی دیوی (علم کی دیوی)سے دعا کی صورت ہے
تراونکور کا مہراجہ
مکہتوپیہ پیرومل ، مکہ جانے والے بادشاہ کی حکایت کیرالہ میں زندہ رہی، 1947ء سے قبل اس علاقے تراونکور کے مہراجے حلف یوں لیتے تھے " میں یہ تلوار اس وقت تک رکھوں گا جب تک مکہ جانے والا واپس نہ آجائے"[22]
نامور زائرین
- بھارتی صدر عبد الکلام[23]
- ششی تھرور[24]
نگار خانہ
-
قدیم عمارت کا ماڈل
بیرونی روابط
- ↑ "Oldest Indian mosque sets new precedent"
- ↑ "1400-year-old mosque to be restored to its original form"
- ↑ Kerala Tourism - Official Website Cheraman Juma Mosque آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ keralatourism.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ Ron Geaves (2017)۔ Islam and Britain: Muslim Mission in an Age of Empire۔ Bloomsbury۔ ص 6۔ ISBN:978-1-4742-7175-2
- ↑ "INTERVIEW"۔ www.iosworld.org۔ 2018-10-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-15
- ↑ "Mosque in Kerala dates back to the Prophet's time"
- ↑ "Tinkering with the past"
- ↑ انتباہ حوالہ:
:02
کے نام کے حامل<ref>
ٹیگ کی نمائش نہیں دیکھی جا سکتی کیونکہ اسے یا تو اس قطعہ سے باہر کسی اور جگہ رکھا گیا ہے یا سرے سے رکھا ہی نہیں گیا۔ - ↑ "Cheraman Juma Masjid: A 1,000-year-old lamp burns in this mosque"
- ↑ "Solomon To Cheraman"
- ↑ "'Cheraman Juma Masjid': The first mosque of India, built in 629"
- ↑ "World's second oldest mosque is in India"۔ Bahrain tribune۔ 2006-07-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2006-08-09
- ↑ "Cheraman Juma Masjid A Secular Heritage"۔ 2017-07-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-13
- ↑ "Surah Al-Qamar [54:1]". Surah Al-Qamar [54:1] (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2018-11-15.
- ↑ Haseena V. A. (2015)۔ "Historical Aspects of the Legend of Cheraman Perumal of Kodungallur in Kerala"۔ The International Institute for Science, Technology and Education۔ ج 17 – بذریعہ iiste.org
- ↑ "The Kerala king who embraced Islam". Arab News (انگریزی میں). 9 فروری 2012. Retrieved 2018-11-15.
- ↑ "The Syncretic Treasure of India's Oldest Mosque | Madras Courier". Madras Courier (امریکی انگریزی میں). 26 مئی 2017. Retrieved 2018-11-15.
- ↑ S. N. Sadasivan (2000). A Social History of India (انگریزی میں). APH Publishing. ISBN:9788176481700.
- ↑ Narayanan M. G. S. (1996)۔ Perumals of Kerala: Political and Social Conditions of Kerala Under the Cēra Perumals of Makotai (c. 800 A.D.-1124 A.D.)۔ Kerala (India): Xavier Press۔ ص 65
- ↑ Husain Raṇṭattāṇi (2007). Mappila Muslims: A Study on Society and Anti Colonial Struggles (انگریزی میں). Other Books. ISBN:9788190388788.
- ↑ "Cheraman Juma Masjid: A 1,000-year-old lamp burns in this mosque - Times of India"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-15
- ↑ Nathan Katz (18 نومبر 2000). Who Are the Jews of India? (انگریزی میں). University of California Press. ISBN:9780520213234.
- ↑ "The Hindu : Kerala News : President visits oldest mosque in sub-continent"۔ www.thehindu.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-15
- ↑ "Shashi Tharoor on Twitter". Twitter (انگریزی میں). Retrieved 2018-11-15.
http://www.bahraintribune.com/ArticleDetail.asp?CategoryId=4&ArticleId=49332آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bahraintribune.com (Error: unknown archive URL)