کالا بازار
کالا بازار جسے کالا دھن، چور بازار، زیر زمین بازار، متوازی معیشت یا زیر زمین معیشت بھی کہا جاتا ہے اس بازار کو کہا جاتا ہے جہاں محصولات کے قوانین اور کاروباری اصول و ضوابط وغیرہ کی فکر کیے بغیر تجارت کی جاتی ہے۔
جدید معاشروں میں زیر زمین بازار کے تحت بہت سی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ کالا بازار ان ممالک میں کم ہے جہاں کی معیشت کھلی ہے لیکن جن ملکوں میں بدعنوانی، قابو اور سخت قوانین ہیں وہاں زیادہ مقدار میں كالا بازاری ہوتی ہے۔