کانگ یووئی

کانگ یووئی
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (چینی میں: 康有為 ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 19 مارچ 1858ء [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نان ہائی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 31 مارچ 1927ء (69 سال)[1][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چنگڈاؤ [6]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن مقبرہ کانگ یووئی   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت جمہوریہ چین (1 جنوری 1912–31 مارچ 1927)
چنگ سلطنت (19 مارچ 1858–31 دسمبر 1911)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب کنفیوشس مت
جماعت کومنتانگ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد کانگ تونگبی   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
کانگ یوپو   ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعلیمی اسناد جِن شی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈاکٹری طلبہ لیانگ چی چاؤ   ویکی ڈیٹا پر (P185) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تلمیذ خاص لیانگ چی چاؤ   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  صحافی ،  فلسفی [7]،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان کلاسیکی چینی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل فلسفہ   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کانگ یووئی (اصل نام کانگ زوئی) چینی محقق، 1898ء کی تحریک اصلاح کے اہم رہنما اور جدید چین کی عقلی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھنے والے تھے۔ سلطنت کے آخری برسوں اور جمہوریہ کے ابتدائی برسوں کے دوران میں انھوں نے ”اخلاقی انحطاط“ اور بلا امتیاز مغربیت کے خلاف نسخے کے طور پر کنفیوشس مت کو فروغ دینا چاہا۔[8]

کانگ کا تعلق صوبہ گوانگ دونگ میں ضلع نان ہائی کے پڑھے لکھے امیر گھرانے سے تھا۔ استاد نے اس کے ذہن میں سماجی خدمت کا کنفیوشسی تصور بھر دیا اور بدھ مت کے مطالعے نے اس میں جذبہ ہمدردی ابھارا۔ اس نے روایت، نو کنفیوشسی استبدادیت اور سول سروس امتحانی نظام کے تقاضوں کے خلاف بغاوت کی۔ بیرونی دنیا کے متعلق پڑھنے کے باعث وہ مغربی تہذیب کے معترف بن گئے۔ 1880ء کی دہائی میں انھوں نے اپنے کچھ بنیادی تصورات تشکیل دینا شروع کیے: تاریخی ترقی، سماجی برابری، عالمی حکومت اور کائنات کی فطرت کے متعلق نظریات۔[8]

سماجی اصلاح کے میدان میں کانگ نے پہلی کاوش 1883ء میں کی جب اس نے اپنے گاؤں میں عورتوں کے پاؤں باندھنے کی رسم ختم کرنی چاہی۔ چِنگ سلطنت (1644ء–1911ء/12ء) کے انحطاط نے کانگ اور دیگر متفکر چینیوں کو بنیادی اصلاحات کا مطالبہ کرنے پر مائل کیا۔ چین کی نجات کے لیے 1888ء میں دربار کو پیش کیے گئے اپنے منصوبے کو نظر انداز کیے جانے کے بعد کانگ پڑھے لکھے طبقے کو اپنا ہم خیال بنانے کے کام میں لگ گیا۔ 1890ء میں اس نے نئی تعلیم دینے کی خاطر گوانگ زو (کینٹن) میں ایک اسکول کھولا اور اپنے طلبہ کی مدد سے ”جعلی صحائف“ (1891ء) لکھی جو دکھاتی ہے کہ ریاست کے لیے مقدس حیثیت اختیار کرلینی والی کنفیوشسی مقدس کتب میں ہان دور (206 ق م–220ء) میں تحریف کی گئی۔ کانگ نے اپنی دوسری تصنیف ”کنفیوشس بطور مصلح“ (1897ء) میں اس یقین کا اعادہ کیا کہ کنفیوشس معاصر مسائل میں دلچسپی رکھتے تھے کہ انھوں نے تبدیلی کی بات کی اور یہ کہ نوع انسانی کی ترقی ناگزیر ہے۔ کنفیوشسی تعلیمات پر اُن کی تفسیر اور قدیم کتب پر تحقیقات نے بعد جدید مغربی دنیا کو چین کے شاندار فکری ماضی پر غور و خوص کرنے کی تحریک دلائی۔[8]

حوالہ جات

  1. ^ ا ب جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118559761 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Kang-Youwei — بنام: Kang Youwei — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/kang-youwei — بنام: Kang Youwei
  4. ^ ا ب عنوان : Internet Philosophy Ontology project — InPhO ID: https://www.inphoproject.org/thinker/3344 — بنام: Kang Youwei — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. عنوان : The Rise of Modern China — ناشر: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس — اشاعت ششم — صفحہ: 361 — ISBN 978-0-19-512504-7 — فصل: 15
  6. ربط: https://d-nb.info/gnd/118559761 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  7. ربط: https://d-nb.info/gnd/118559761 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
  8. ^ ا ب پ "Kang Youwei | Chinese scholar"۔ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا