کوناک مسجد

یالی مسجد
کوناک مسجد
یالی مسجد
بنیادی معلومات
مذہبی انتسابسنی اسلام
ملکترکیہ
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
تاریخ تاسیس1168ھ/ 1755ء

یالی مسجد یا کوناک مسجد (ترکی زبان: Yalı Mosque) ایک تاریخی مسجد ہے جو احاطہ کوناک، ازمیر میں واقع ہے۔

محل وقوع

یالی مسجد کوناک، ازمیر، ازمیر، ترکی کے احاطہ کوناک میں واقع ہے۔ یہ تاریخی احاطہ ہے جو عثمانی طرز تعمیر پر تعمیر کیا گیا ہے۔ مسجد کے عقب میں ازمیر گھنٹہ گھر واقع ہے۔

تاریخ

اِس مسجد کی تعمیر 1168ھ/ 1755ء میں شروع ہوئی۔ مسجد کی تعمیر عائشہ خانم کی نگرانی میں ہوئی جو ازمیر کے گورنر کاتپ زادے محمد پاشا کی زوجہ تھیں۔

ہیئت عمارت

مسجد کی عمارت خشتی اور ہشت پہلو ہے۔ گنبد کلاں ہشت پہلو دیواروں پرتعمیر کیا گیا ہے۔گنبد پر ایک کلس ہلال نما لگایا گیا ہے۔ مسجد کا ایک مینار ہے جو زمین سے بلندی کی جانب تعمیر کیا گیا ہے، حالانکہ عثمانی طرز تعمیر میں مینار مساجد کے دروازوں یا چہار سمتوں پر تعمیر کیے جاتے رہے ہیں۔ مینار خشتی اور ہشت پہلو ہے اور بلندی پر کوہان نما ہے۔ مینار کے چھجے میں جالیاں لگائی گئی ہیں۔ مینار کی بلندی زمین سے لے کر مسجد کے گنبد تک سفید پتھر سے تعمیر کی گئی ہے اور بعد میں سرخ پتھر سے بقیہ عمارت مکمل کی گئی ہے۔ شرقی جانب ایک داخلی دروازہ موجود ہے جس پر عربی زبان میں الصلوۃ عماد الدین (نماز دین کا ستون ہے) کندہ کیا گیا ہے۔ مسجد کا رقبہ دیگر مساجد کی نسبت بہت کم ہے۔ مسجد کی چھ اطراف میں آہنی کھڑکیاں موجود ہیں، جن پر نیلی ٹائیلوں کا نقاشی دار کام کیا گیا ہے۔ ساتویں گوشہ میں مینار اور آٹھویں گوشہ میں مسجد کی محراب و منبر موجود ہیں۔ عمران بارادان کی جانب سے ہدیہ کردہ فانوس مسجد کی اندرونی سمت کے وسط میں آویزاں کیا گیا ہے۔ مسجد کے صحن میں سرخ قالین بچھائے گئے ہیں۔ مشرقی دروازے سے قدرے فاصلے پر ایک کتبہ آویزاں ہے جس پر مسجد کی تاریخ کندہ کی گئی ہے۔ مسجد کے چاروں اطراف باغ موجود ہے۔

نگارخانہ

مزید پڑھیے

حوالہ جات