یوحنا کا مکاشفہ
کتب عہد نامہ جدید |
---|
اناجیل |
متی · مرقس · لوقا · یوحنا |
اعمال |
رسولوں کے اعمال |
خطوط |
رومیوں 1 کرنتھیوں · 2 کرنتھیوں گلتیوں · افسیوں فلپیوں · کلسیوں 1 تھسلنیکیوں · 2 تھسلنیکیوں 1 تیمتھیس · 2 تیمتھیس ططس · فلیمون عبرانیوں · یعقوب 1 پطرس · 2 پطرس 1 یوحنا · 2 یوحنا · 3 یوحنا یہوداہ |
مکاشفہ |
مکاشفہ |
عہد نامہ جدید کے متون |
مکاشفہ کی کتاب یوحنا عارف سے منسوب ہے۔ علما کا خیال ہے کہ یہ یوحنا پہلی صدی عیسوی کی کلیسا کا ایک ممتاز رہبر سمجھا جاتا تھا۔ وہ اپنے مسیحی ایمان کی وجہ سے پتمس کے خشک جزیرہ میں جلا وطنی کے دن گزار رہا تھا۔ وہیں اس نے رویا میں جو کچھ دیکھا وہ اس کتاب میں زمرز استعارہ کی زبان میں بیان کر دیایہ کتاب غالبا 90 تا 96 عیسوی کے دوران یونانی زبان میں لکھی گئی۔ اس کتاب میں آئندہ واقعات جو آمد مسیح سے قبل رونماء ہوں گے درج ہیں۔ مکاشفہ نئے عہد نامہ یعنی انجیل مقدس کی آخری کتاب ہے۔ اس کے بعض مطالب کو سمجھنا بے حد دشوار ہے۔ اسی لیے اس کتاب کی بہت سی تفسیریں لکھی گئی ہیں۔ اس کتاب کے مطالعے کے لیے اُن تفسیروں سے مدد لی جا سکتی ہیں۔